متھرا کے معنی

متھرا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ مَتھ + را }

تفصیلات

iسنسکرت زبان سے ماخوذ اسم علم ہے۔ اردو زبان میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٧٦ء کو "کلیات نعتِ محسن" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔, m["(س، مہ، بیہوش ہونا)","(ھ) بیوقوف","صوبجات متحدہ میں ایک ضلع جو دریائے جمنا کے بائیں کنارے سے دہلی اور آگرہ کے درمیان ہے","وہ جگہ جہاں بہت سے راکشس مارے گئے ہوں","کرشن کی جائے ولادت","کنہیا جی کی جنم بھوم"]

اسم

اسم معرفہ

متھرا کے معنی

١ - بھارت میں دریائے جمنا کے بائیں کنارے دہلی اور آگرے کے درمیان ایک شہر نیز ضلعے کا نام، ہندو اسے کرشن جی کا مقام پیدائش اور ابتدائی جائے سکونت کی حیثیت سے بہت قابل احترام سمجھتے ہیں اور وہاں یاترا کو جاتے ہیں (بطور تلمیح مستعمل)

"قصیدہ نعتیہ ہے لیکن اس کی تشبیب خالص ہندوانہ ہے اور اس میں کاشی، متھرا، گنگا جل، گوکل، کنھیا اور گوپیوں کا ذکر ہے۔" (١٩٨٥ء، کشاف تنقیدی اصطلاحات، ٣٦)

شاعری

  • جاتری آتے تھے دیوی ترے جھانکے کے لیے
    دھوم متھرا سے جو تھی حسن کی تا بند را بن
  • جاتری آتے تھے دیوی ترے جانکے کے لیے
    دھوھ متھرا سے جو تھی حسن کی تا بند رابن
  • اپنے پیٹروں پہ کریں ناز نہ متھرا والے
    اکبر آباد میں بنتا ہے جلیبا کیسا
  • گوری گوری تھی جبیں برج کی سندر کوئی نار
    زلف تھی یا کوئی متھرا کی سکھی شام برن

محاورات

  • تین لوک سے متھرا نیاری
  • دل کی بیٹی متھرا کی گائے۔ کرم پھوٹیں تو باہر جائے
  • متھرا کا چوہا ہے
  • متھرا کی مٹی گوکل کی گائے کرم پھوٹے تو باہر جائے
  • کھرچن ‌متھرا ‌کی ‌اور ‌سب ‌نقل

Related Words of "متھرا":