زمانے کا کے معنی

زمانے کا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ زَما + نے + کا }

تفصیلات

١ - اپنے وقت کا، دنیا بھر میں چھٹا ہوا، بلا کا، زمانے بھر کا، زمانے والا۔, m["اپنے وقت کا","بلا کا","دُنیا بھر میں چھٹا ہوا","زمانے بھر کا","زمانے والا (تراکیب میں مُستعمل)"]

اسم

اسم ظرف زماں

زمانے کا کے معنی

١ - اپنے وقت کا، دنیا بھر میں چھٹا ہوا، بلا کا، زمانے بھر کا، زمانے والا۔

شاعری

  • آب روان کبیر تیرے کنائے کوئی
    دیکھ رہا ہے کسی اور زمانے کا خواب
  • جہاں لگ ہیں جتے گن گیان کیدھر
    کہیں تج اس زمانے کا حکم ور
  • اسی کا کلک بدائع نگار تھا گلکار
    وگرنہ سادہ ورق تھا زمانے کا منظر
  • کیا ہوگیا ہے خون زمانے کا سفید آہ
    اب اوروں کی الفت ہے ہماری نہیں کچھ چاہ
  • زمانے کا ستم بسیار ہے رے
    زمانہ تو بھرا خوں خوار ہے رے
  • نہ کھا غم توں زمانے کا ترا کام خدا سوں
    ہر اک پستی منے تج کوں بلند نام دوے گا
  • مسیح اس زمانے کا کہاؤں تو عجب کیا ہے
    کہ حق منج عمر کی بیلا ابد لگ خوش بدا دیتا
  • اس بے ہنری پہ کیوں زمانے کا گلہ
    خود ناچ نہ آئے او آنگن ٹیڑھا
  • میں گریہ خونی کو روکے ہی رہا ورنہ
    یک دم میں زمانے کا یاں رنگ بدل جاتا

محاورات

  • بابا آدم کے زمانے کا
  • زمانے کا الٹ پھیر
  • زمانے کا پلٹا کھانا
  • زمانے کا پلٹا کھانا۔ رنگ بدلنا یا کروٹ بدلنا
  • زمانے کا رخ دیکھنا
  • زمانے کا گرم و سرد چکھنا
  • زمانے کا لہو سفید ہونا
  • زمانے کا ناموافق ہونا
  • زمانے کا ورق الٹ جانا
  • زمانے کا کروٹ بدلنا / لینا

Related Words of "زمانے کا":