مثبت رویہ کے معنی
مثبت رویہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ مُث + بَت + رَوَیْ + یَہ }
تفصیلات
iعربی زبان سے مشتق |مثبت| کے بعد فارسی اسم |رویہ| لگانے سے مرکب بنا۔ اردو زبان میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٨٤ء، کو "وفاقی محتسب ادارے کی سالانہ رپورٹ برائے ١٩٨٤ء" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم کیفیت ( مذکر - واحد )
اقسام اسم
- جمع : مُثْبَت رَوَیّے[مُث + بَت + رَوَیْ + یے]
- جمع غیر ندائی : مُثْبَت رَوَیّوں[مُث + بَت + رَوَیْ + یوں (و مجہول)]
مثبت رویہ کے معنی
١ - اچھا طریقہ، تعمیری انداز۔
"وہ اب تک کسی مثبت رویئے کو نہیں اپنا سکے ہیں۔" (١٩٩٢ء، قومی زبان، کراچی، اکتوبر، ٢٥)