مجعول کے معنی
مجعول کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ مَج + عُول }
تفصیلات
iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق |صفت| ہے اردو میں بعینہ مستعمل ہے۔ سب سے پہلے ١٨٠٩ء کو "شاہ کمال" کے ہاں مستعمل ملتا ہے۔
["جعل "," مَجْعُول"]
اسم
صفت ذاتی ( واحد )
مجعول کے معنی
١ - پیدا کیا ہوا، بنایا ہوا۔
"خود وجود ہی مجعول اور واجب کا مخلوق ہوتا ہے۔" (١٩٤٠ء، اسفار اربعہ (ترجمہ)، ٧٥٦:١)
٢ - جھوٹا بنایا ہوا، جعلی گھڑا ہوا۔
"اس وقت اس کے نام سے جو حکایات مشہور ہیں وہ مجعول ہیں۔" (١٨٦٣ء، جوہر اخلاق (مقدمہ)،٢)