مجلسی زندگی کے معنی

مجلسی زندگی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ مَج + لِسی + زِن + دَگی }

تفصیلات

iعربی زبان سے ماخوذ اسم |مجلس| کے آخر پر |ی| بطور لاحقہ نسبتی لگانے کے بعد فارسی زبان سے ماخوذ اسم |زندگی| لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩٦٨ء کو "من کے تار" میں تحریراً مستعمل ہوا۔, m["خلائق کا","فرقے کا"]

اسم

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )

مجلسی زندگی کے معنی

١ - اجتماعی زندگی یا معاشرت۔

"ان کے بروقت لکھے ہوئے خطوط اور ان کی مجلسی زندگی کے احوال بتاتے ہیں کہ انہوں نے زندگی کے کسی تجربے، کسی خیال اور کسی صورت حال کو فکری اور تخلیقی اعتبار سے ضائع نہیں ہونے دیا۔" (١٩٨٧ء، اقبال عہد آفرین، ٣٣٩)