محاسن کے معنی ، مترادف ، اور مطلب | urdu word mahaasin meanings and details

محاسن کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ مَحا + سِن }

تفصیلات

iعربی زبان سے مشتق اسم صفت |حسن| کی جمع |محاسن| بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٧٩٤ء کو "باقرآگاہ، تحفۃ الاحباب" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["بدن کے خوبصورت حصے","بھلائیاں نیکیاں","جمع حُسن","حَسن کی جمع","خلاف قیاس","خوبیاں بھلائیاں نیکیاں","داڑھی اور موچھیں","مردوں کی ڈاڑھی یا موچھیں","مردوں کی ڈاڑھی یا مُوچھیں"]

حُسْن مَحاسِن

اسم

اسم جمع ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • جمع غیر ندائی : مَحاسَنوں[مَحا + سَنوں (و مجہول)]

محاسن کے معنی

١ - بھلائیاں، خوبیاں، نیکیاں، اچھائیاں۔

"دوسرا خط" کا اسلوب ادبی محاسن کا آئینہ دار بھی ہے۔" (١٩٩٣ء، اردو نامہ، لاہور، جولائی، ٧)

٢ - داڑھی یا موچھیں۔

 شانے محاسنوں میں کیے سب نے بے ہراس باندھے عمامے آئے امامِ زماں کے پاس (١٨٧٤ء، انیس، مراثی، ٣٣٥:١)

٣ - خصائل (نوراللغات)۔

محاسن کے جملے اور مرکبات

محاسن فن, محاسن کلام, محاسن لفظی, محاسن اخلاق, محاسن سخن, محاسن شعری

محاسن or mahaasin english Translation

(Plural) good qualities(Plural) Good qualities. [A~حسن]A~ ‌حسن

شاعری

  • چھپائے گا بیاض صبح کب تک پردہ شب میں
    محاسن میں لگائے گا خضاب اب تابکے بتلا
We’d love to hear your thoughts!

Share your comment below and join the conversation ✨

Comments

No comments yet. Be the first!