محدثات

{ مُح + دَثات }

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق صفت |محدیہ| کی جمع ہے اردو میں بطور اسم کے مستعمل ہے۔ ١٨٨٧ء کو "فصوص الحکم" کے ترجمہ میں مستعمل ملتا ہے۔

["حدث "," مُحْدث "," مُحَدَثات"]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - جمع )

اقسام اسم

  • واحد : مُحْدَثَہ[مَح + دَثَہ]

محدثات کے معنی

١ - وہ چیزیں جو حادث ہیں، مخلوقات۔

"لیکن ذات مقدس تمام اعضاء اور صفات محدثات سے جو وہم، خیال میں سما سکتی ہے منزہ اور متعالی ہے۔" (١٩٢١ء، مناقب الحسن رسول نما، ٣٥٠)

٢ - ایجاد کی ہوئی یا بنائی ہوئی اشیا یا تعمیرات۔

"ماہ لقا بائی کے محدثات سے ایک عالی شان حویلی ایلچی بیگ کی کمان میں واقع تھی۔" (١٩٠٦ء، حیات ماہ لقا، ٢٩)