محسوس کے معنی

محسوس کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ مَح (فتحہ م مجہول) + سُوس }

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق |صفت| ہے اردو میں بطور صفت مستعمل ہے۔ ١٨٥٦ء کو "فواید الصبیان" میں مستعل ملتا ہے۔, m["(حَسَّ ۔ معلوم کرنا)","پہچانا گیا","پہچانا گیا (کرنا ہونا کے ساتھ)","پہنچایا گیا","جو کچھ پانچوں حواسوں میں سے کسی کے ذریعے سے معلوم ہو","حس کیا گیا","معلوم کرنا","وہ شے جو حس میں آئی ہو","وہ شے جو کسی حس کے ذریعے سے معلوم ہو"]

حسس حِس مَحْسُوس

اسم

صفت ذاتی ( واحد )

اقسام اسم

  • جمع : مَحْسُوسات[مَح (فتحہ م مجہول) + سُو + سات]

محسوس کے معنی

١ - وہ جو حواس خمسہ میں سے کسی حس کے ذریعے معلوم ہو، جس کے ذریعے ادراک کیا گیا، معلوم، آشکارا، ظاہر۔

"آہستہ آہستہ اردو میں کچھ نوٹ فائلوں پر لکھے اور پھر انہیں دیکھا تو یوں محسوس ہوا کہ لکھنے والا کوئی اناڑی ہے۔" (١٩٩٢ء، اردو نامہ، لاہور، جولائی، ١١)

محسوس کے مترادف

معلوم, معروف

آشکارا, بوجھا, جانا, ظاہر, معروف, معلوم

محسوس کے جملے اور مرکبات

محسوس پرست

محسوس english meaning

feltperceivedperceptibleperceptible. [A~حسن]sensible

شاعری

  • برا محسوس کرتا ہوں‘ بھلا محسوس کرتا ہوں
    تری ہر بات کا اک ذائقہ محسوس کرتا ہوں
  • ظہیر اس چشمکِ اوّل پہ یوں محسوس ہوتا ہے
    بڑی مدت سے ہے جیسے کسی سے دوستی اپنی
  • ابھی تو دل میں ہلکی سی خلش محسوس ہوتی ہے
    بہت ممکن ہے کل اس کا محبت نام ہوجائے
  • تھکا دیتی ہیں جب کونین کی پنہائیاں مجھ کو
    تیرے در پر پہنچ کر تازگی محسوس کرتا ہوں
  • جا کے بطحا کی فضاؤں میں یہ محسوس ہوا
    آسماں بھی تیرے کوچے کی زمیں ہوتا ہے
  • جلوہ محسوس سہی‘ آنکھ کو آزاد تو کر
    قیدِ آدابِ تماشہ بھی تو محفل سے اٹھا
  • بارش

    ایک ہی بارش برس رہی ہے چاروں جانب
    بام و در پر… شجر حجر پر
    گھاس کے اُجلے نرم بدن اور ٹین کی چھت پر
    شاخ شاخ میں اُگنے والے برگ و ثمر پر‘
    لیکن اس کی دل میں اُترتی مُگّھم سی آواز کے اندر
    جانے کتنی آوازیں ہیں…!!
    قطرہ قطرہ دل میں اُترنے ‘ پھیلنے والی آوازیں
    جن کو ہم محسوس تو کرسکتے ہیں لیکن
    لفظوں میں دوہرا نہیں پاتے
    جانتے ہیں‘ سمجھا نہیں پاتے
    جیسے پت جھڑ کے موسم میں ایک ہی پیڑ پہ اُگنے والے
    ہر پتّے پر ایسا ایک سماں ہوتا ہے
    جو بس اُس کا ہی ہوتا ہے
    جیسے ایک ہی دُھن کے اندر بجنے والے ساز
    اور اُن کی آواز…
    کھڑکی کے شیشوں پر پڑتی بوندوں کی آواز کا جادُو
    رِم جھم کے آہنگ میں ڈھل کر سرگوشی بن جاتا ہے
    اور لہُو کے خلیے اُس کی باتیں سُن لگ جاتے ہیں‘
    ماضی‘ حال اور مستقبل ‘ تینوں کے چہرے
    گڈ مڈ سے ہوجاتے ہیں
    آپس میں کھو جاتے ہیں
    چاروں جانب ایک دھنک کا پردہ سا لہراتا ہے
    وقت کا پہیّہ چلتے چلتے‘ تھوڑی دیر کو تھم جاتا ہے
  • محسوس یہ ہوتا ہے’ ہر جلتا ہوا تارا
    گزرے ہوئے وقتوں میں اک زخمِ ہنر ہوگا!
  • لری جو آنکھ اوس خورشید روے تو مجھے انشا
    ہوئی اک آسمانی آگ سی محسوس شیشہ میں
  • اک خلس ہوتی ہے محسوس رگ جاں کے قریب
    آن پہنچے ہیں مگر منزل جاناں کے قریب

محاورات

  • محسوس کرنا
  • محسوس ہونا

Related Words of "محسوس":