معالج
{ مُعا + لج }
تفصیلات
iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق صفت ہے۔ اردو میں عربی سے ماخوذ ہے اور بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٧٩٢ء کو "دیوان محب" میں مستعمل ملتا ہے۔
["علج "," مُعالج"]
اسم
صفت ذاتی ( واحد )
اقسام اسم
- جمع : مُعالِجین[مُعا + لِجین]
- جمع غیر ندائی : مُعالِجوں[مُعا + لِجوں (و مجہول)]
معالج کے معنی
١ - علاج معالجہ کرنے والا، حکیم، طبیب، وید، ڈاکٹر۔
"یہ معالج بھی بہت اچھے ہیں اور مریض بھی دونوں حیثیتوں میں شور شرابے سے پرہیز کرتے ہیں۔" (١٩٩٨ء، عبارت، حیدرآباد، جنوری تا جون، ٨٨)
مترادف
حکیم, ڈاکٹر, نباض