محصول کے معنی

محصول کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ مَح (فتحہ م مجہول) + صُول }

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق |صفت| ہے۔ اردو میں بطور صفت مستعمل ہے۔ ١٩٣١ء کو "مثنوی لذت فنا (مرزا رسوا کے تنقیدی مراصلات)" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["حاصل ہونا","(حَصَلَ ۔ حاصل ہونا)","اکٹھا کیا گیا","حاصل کردہ شدہ","حاصل کیا گیا","زرمال گزاری"]

حصل حاصِل مَحْصُول

اسم

اسم نکرہ ( مذکر ), صفت ذاتی ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • ["جمع : مَحْصُولات[مَح (فتحہ م مجہول) + صُو +لات]"]

محصول کے معنی

["١ - لگان، مال گزاری، خراج، ٹیکس۔","٢ - کرایہ، اجرت، کام کا صلہ، معاوضہ، مزدوری۔","٣ - [ کاشت کاری ] آمدنی، حاصل، پیداوار۔"]

["\"ریڈیو کے آلات اور فالتو پرزوں پر درآمدی محصول بڑھا کر اور ریڈیو لائسنس کے. اضافی رقم حاصل کی گئی۔\" (١٩٨٩ء، ریڈیائی صحافت، ١٩)","\"محصول ڈاک کا خریدار کے ذمے ہوگا۔\" (١٨٩٨ء، سرسید، مکتوبات، ٥)","\"پیشہ نان بائی ترک کر کے تھوڑی سی پونجی. تخم ریزی کر کے دیدۂ انتظار راہ محصول پر رکھا۔\" (١٨٣٨ء، بستان حکمت، ٤١٩)"]

["١ - پایا ہوا، حاصل کیا ہوا۔"]

[" علت و معلول بقا و حیات حاصل و محصول بقا و حیات (١٩٣١ء، رسوا، مثنوی لذت فنا (مرزا رسوا کے تنقیدی مراسلات)، ١٤١)"]

محصول کے مترادف

اجرت, باج[1], ٹیکس, جزیہ, ریونیو, ڈیوٹی, خراج, مالیہ

آمدنی, اجرت, باج, جزیہ, حاصل, خراج, لگان, مالگزاری, مالیہ, مزد, ٹیکس, ڈنڈ, کر, کرایہ, یافت

محصول کے جملے اور مرکبات

محصول پرمٹ, محصول چنگی, محصول ڈاک, محصول نہر, محصول آبکاری, محصول آمدنی, محصول بندی, محصول اندازی, محصول چور, محصول دولت, محصول صفائی, محصول گزار

محصول english meaning

((Plural)محاصل maha|sil or محصولاتmahsoolat|) Duty

شاعری

  • زبردستی لیا روئے ملیح یار کا بوسہ
    مزا ہے اس نمک پر بھی لگا محصول پرمٹ کا
  • ہے موالید ثلاثہ کو علیٰ قدر الحال
    تیری ہے فضل سے محصول سدا سدرمق

محاورات

  • بارہ برس دلی میں رہے محصول نہیں دیا ۔ کیا کرتے تھے بھاڑ جھونکتے تھے
  • محصول چکانا
  • محصول لگانا
  • ٹکے کی مرغی چھ ٹکے محصول

Related Words of "محصول":