تھوڑا کے معنی

تھوڑا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ تھو (و مجہول) + ڑا }

تفصیلات

iسنسکرت زبان سے ماخوذ اصل لفظ |ستوک+ر+کہ| ہے اردو میں تصرف کے ساتھ داخل ہوا اور عربی رسم الخط میں لکھا جانے لگا۔ اردو میں سب سے پہلے ١٥٩٩ء کو "کتاب فورس" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["تھوڑا","ذرا بھی نہیں","ذرا سا","شاذ و نادر","قدرے قلیل","مشکل سے","کسی طرح نہیں","ہر گز نہیں"]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد ), صفت ذاتی ( مذکر - واحد ), متعلق فعل

اقسام اسم

  • ["جمع : تھوڑے[تھو (و مجہول) + ڑے]","جمع غیر ندائی : تھوڑوں[تھو (و مجہول) + ڑوں (و مجہول)]"]
  • ["جنسِ مخالف : تھوڑی[تھو (و مجہول) + ڑی]","واحد ندائی : تھوڑے[تھو (و مجہول) + ڑے]","جمع : تھوڑے[تھو (و مجہول) + ڑے]"]

تھوڑا کے معنی

["١ - اقلیت، قلیل التعداد جماعت۔"]

[" یاں کفر ہے ایماں کی ادھر جلوہ گری ہے تھوڑوں کا جو دے ساتھ و غامیں وہ جری ہے (١٨٧٤ء، انیس، مراثی، ٣٢:٢)"]

["١ - کم، ادنٰی، خفیف۔","٢ - تنگ، چھوٹا، (مجازاً) کم ہمت۔","٣ - چند، کچھ (عدد کے لیے)۔","٤ - ذرا سا، معمولی۔","٥ - کم حیثیت، مسمسا (نفی کے ساتھ)۔","٦ - ناکافی، بہت کم۔"]

[" ہے بڑی شوخ نہ سمجھے کوئی تھوڑا تجھ کو اے حنا خوب تجھے آگ لگا آتی ہے (١٩٣٢ء، ریاض رضوان، ٣٥٤)","\"عورت ذات، تھوڑا دل، پو رقم، ڈاک بٹھا دی . ہر وقت ماما تقاضے کو کھڑی ہے\" (١٩١٧ء، طوفان حیات، ٢٥)","\"راول بھیم ایک خورد سالہ بچہ دو مہینے کی عمر کا چھوڑ کر مر گیا\" (١٩١٠ء، امرائے ہنود، ٢٨٥)","\"دانا اور نادان دونوں کے دلوں میں کچھ تھوڑا ہی سا فرق نکلے گا\" (١٨٧٦ء، تہذیب الاخلاق، ٨٣:٢)"," شیخ کو تھوڑا نہ جانو یہ بڑا مکار ہے ساری دنیا چھوڑ بیٹھا ہے تلاش حور میں (١٨٧٢ء، مراۃ الغیب، ١٨٩)"," یہ چرکا ہے کیا جی جلانے کو تھوڑا بڑھائے تو پینگ اور ناتانہ جوڑا (١٩٣٨ء، سریلی بانسری، ١٢)"]

["١ - (کیفیت کے لیے) کم، کمی کے ساتھ۔"]

[" خلق میں کون مرے حال پہ گریاں نہ ہوا دوست گر روئے بہت سن کے تو دشمن تھوڑا (١٨٨٩ء، رونق سخن، ٢٢)"]

تھوڑا کے مترادف

ٹک, رائی, خفیف, کچھ, کم, مائل, معمولی

ادنٰے, اقل, اندک, برخی, پونی, تنک, تُک, تھولا, چھوٹا, خفیف, ستھوک, قلیل, مکتفی, ناکافی, کچھ, کم, یسیر

تھوڑا کے جملے اور مرکبات

تھوڑا تھوڑا, تھوڑا سا, تھوڑا بہت

تھوڑا english meaning

a fewA littlefeel very hungryfortunatelessscantyslight

شاعری

  • کیا کروں گا لے کے میں اے خضر آب زندگی
    چاہیے تھوڑا سا پانی خنجر سفاک کا
  • محمد ملک پیم مدہ بھورا
    مافوں پذیرا درشن تھوڑا
  • زیبا ہے جو کہیے کہ ہوا کا تھا وہ گھوڑا
    تھا وسعت عالم کا بھی میداں اسے تھوڑا
  • شرم ہوتی ہے مخل لطف ملاقات میں کیوں
    تھوڑا تھوڑا ہوا جاتا ہے وہ ہر بات میں کیوں
  • فتنہ سمجھے قد کوتاہ کو بوٹا جانا
    دلمیں انصاف کرو کیا تمھیں تھوڑا جانا
  • خراباتی ہوں میں ساقی پلا پیالا منجے مئے کا
    نہ تھوڑا بلکہ دے بھر بھر کہ منج… رات ہے لے کا
  • خبر چلنے کی سن جھٹ مٹ ہوا ہے تھوڑا تھوڑا جی
    اگر سچ مچ چلیں گے تو برا ڈب جی ندم ہوئے گا
  • دل بڑا اور درد تھوڑا یہ گلہ ہے اے خدا
    تو بڑا داتا ہے توبےاتنہاہی کیوں نہ دے
  • تھوڑا سا میرے حال پہ فرماکے التفات
    کرتے رہے وہ اپنی بڑائی تمام رات
  • گھن دل کو لگا قصد یہ ہے عید کو ان سے
    میں اب کے ملوں تھوڑا سا گھن نذر پکڑ کر

محاورات

  • آپ اپنی نظر میں تھوڑا ہونا
  • آتا تو سب ہی بھلا۔ تھوڑا بہت کچھ۔ جاتے دو ہی بھلے دلدر اور دکھ
  • اللہ لاٹھی لے کے تھوڑا ہی مارتا ہے
  • اللہ کی لاٹھی میں آواز نہیں۔ اللہ کی لاٹھی لے کر تھوڑا ہی مارتا ہے
  • باپ پر پوت پتا پر گھوڑا بہت نہیں تو تھوڑا تھوڑا
  • بھوسی بہت آٹا تھوڑا
  • پیٹاہا چاکر گھساہا گھوڑا کھائے بہت کام کرے تھوڑا
  • تھوڑا آپ کو بہت غیر کو
  • تھوڑا تھوڑا
  • تھوڑا تھوڑا ہونا

Related Words of "تھوڑا":