محمد کے معنی
محمد کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ مُحَم + مَد }تعریف کیا ہوا
تفصیلات
iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں بطور صفت اور اسم استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٥٠٣ء کو "نوسرہار" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["بہت یا باربار تعریف کرنا","(٥۷٠۔٦٣٢) صلى الله عليه وسلم بن عبداللہ بن عبدالمطلب","(حَمَّدَ ۔ بہت یا بار بار تعریف کرنا)","پیغمبر آخرالزمان حضرت محمد مجبتیٰ صلى الله عليه وسلم کا نام مبارک","پیغمبر اسلام نبی آخرالزماں رسول خدا بی بی آمنہ کے بطن سے پیدا ہوئے۔ ابھی بطن مادر میں تھے کہ والد نے رحلت کی۔ صغیر سنی میں والدہ نے انتقال کیا۔ کچھ عرصے دادا نے پرورش کی ان کی وفات کے بعد پھر آپ کے چچا ابو طالب نے آپ کی پرورش کا ذمہ لیا۔ ٦١١ ء میں اعلانِ نبوت کیا۔ سب سے پہلے حضرت خدیمہ ایمان لائیں پھر حضرت ابو بکر اور پھر حضرت علی نے اسلام قبول کیا۔ ٦٢٢ ء میں مدینہ کو ہجرت فرمائی۔ ٦٣٠ ء میں مکہ فتح ہوا۔ ٦٣٢ ء میں پردہ کیا۔","تعریف کیا گیا","جس کی تعریف کی جائے","سراہا گیا","قابلِ ستائش","نہایت ہی تعریف کیا گیا"],
حمد حَمْد مُحَمَّد
اسم
صفت ذاتی ( واحد ), اسم معرفہ ( مذکر - واحد ), اسم
اقسام اسم
- لڑکا
محمد کے معنی
[" کروں رب کے بعد جو حمد تو وہ رسول پاکۖ کی حمد ہو ہو زباں پہ اسم محمدۖ تو درود اشک پڑھا کریں (١٩٩٨ء، مرسل مرسل، ٦٣)"]
["\"اس سورۃ کے دو نام ہیں، محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور قتال\"۔ (١٩٨٦ء، اردو دائرہ معارف اسلامیہ، ٣١٣:١٩)"]
محمد کے مترادف
احمد
بسیارستودہ
محمد کے جملے اور مرکبات
محمد خانی, محمد شاہی, محمد کا صدقہ
محمد english meaning
highly praised, the Praised One (as the name of the Holy Prophet)Mohammad [A~حمد]Muhammadthe greatest man of the world
شاعری
- کی محمد سے وفا تُونے تو ہم تیرے ہیں
یہ جہاں چیز ہے کیا لوح و قلم تیرے ہیں - خُسروی راہ میں بڑھ بڑھ کے قدم لیتی ہے
کس متانت سے محمد کا غلام آتا ہے - ڈرے کیا آتش دوزخ سے دیوانہ محمد کا
کہ اٹھتے شعلے گل کرتا ہے پروانہ محمد کا - شعورِ آدمیت ناز کر اُس ذاتِ اقدس پر
تیری عظمت کا باعث ہے محمد کا بشر ہونا - عجیب تاثیر ہے صلّیِ علٰی نام محمد کی
غذائے روحِ انساں ہے‘ دوائے دردِ درماں ہے - ہمیں سیرت محمد سے ملا ہے یہ خزینہ
جو ہو دوسروں کی خاطر وہی اصل میں ہے جینا - عجب ہے شہرِ محمد کی آرزو امجد
کہ میرا دِل تو سنبھلتا نہیں سنبھالے سے - ہے کام مساواتِ محمد کو مٹانا
کرتا ہے عرب اور، عجم اور طرح سے - میں اشکوں سے نام محمد لکھوں
قلم چھین لے، روشنائی نہ دے - اللہ ، محمد ،علی ہور بارہ امام
یوسب آہیں قطبا کے سو آپار معاذ
محاورات
- آدھے میاں محمدی‘ آدھے میں سارا گاؤں۔ آدھے میاں موج‘ آدھے میں ساری فوج
- اللہ محمد کا نام لو
- اللہ کا نام (محمد کا کلمہ) ہے
- پڑھا نہ لکھا نام (بدیادھر) محمد فاضل
- پڑھے نا لکھے نام محمد فاضل
- پڑھے نہ لکھے نام (بدیا دھر) محمد فاضل
- پیس پیس منہاج موئے‘ کرامت محمد جھنڈے کو
- زمین جنبد نہ جنبد گل محمد
- لکھے نہ پڑھے نام محمد فاضل
- نہ خدا کا دیدار نہ محمد صلى الله عليه وسلم کی شفاعت