محو کے معنی

محو کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ مَحْو }

تفصیلات

iعربی زبان سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٥٨٢ء کو "کلمۃ الحقائق" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["(مَحَوَ ۔ چھیلنا)","اصطلاح تصوف","بشری کا گم ہونا","چھیلا ہوا","دھویا ہوا","مٹا ہوا","مٹایا ہوا","کردینا کرنا ہوجانا ہونا کے ساتھ","کسی خیال میں مستغرق","کھرچا ہوا"]

اسم

صفت ذاتی ( واحد )

محو کے معنی

١ - مٹایا ہوا، چھیلا ہوا، کھرچا ہوا، دھویا ہوا، (حرف و نقش و غیرہ)۔

 اس لیے تا نہ ملے قافلے والوں کو پتہ محو کرتا ہوا نقشِ کف پا جاتا ہوں (١٩٠٠ء، امیر مینائی، ذکر حبیب، ٢٣)

٢ - مٹا ہوا، زائل، معدوم، ناپید۔

"اپنے ثقافتی فریم کے اندر رہ کر اس طرح اسے جذب کیا ہے کہ اپنی شناخت کا قرینہ محو نہیں ہونے دیا۔" (١٩٩٧ء، اردو نامہ، لاہور، دسمبر، ١١)

٣ - شیفتہ، فریفتہ، عاشق۔

 بچہ اک کلورا کا تھا دلربا اک پٹھان اس ماہ رو کا محو تھا (١٨٦٧ء، رشک، دیوان (قلمی نسخہ)، ١٦٥)

٤ - گم، کھویا ہوا، غائب، حیران، کسی خیال یا کسی خیال میں گم، مستغرق۔

"اختر اخبار پڑھنے میں ایسا محو تھے کہ ہماری چپکے چپکے باتیں کرنے پر توجہ نہ گئی، مگر میں فکر مند ہو گئی۔" (١٩٩٤ء، افکار، کراچی، فروری، ٢٧)

٥ - [ تصوف ] نابود ہونے اور عادات واوصاف بشری کے زائل کرنے کو اور اپنے افعال حق میں فنا کر دینے کو کہتے ہیں۔ (مصباح التعرف)۔

محو کے مترادف

گم, مستغرق, مشغول

اوصاف, حیران, دور, زائل, شیدا, شیفتہ, عاشق, فریفتہ, گم, متحیر, مستغرق, مشغول, معدوم, نیست, والہ

محو کے جملے اور مرکبات

محو نظارہ, محو گفتگو, محو حیرت, محو استراحت, محونظر, محو و اثبات, محو دعا, محو ذات, محو رقص, محو عبادت, محو عمل, محو غم, محو ترنم, محو تکلم, محو تماشا, محو خرام, محو خواب, محو استحصال, محو پرواز, محو تبسم, محو الحقیقی, محو غم دوش, محو دیدار, محو فغاں, محو نظر

محو english meaning

absorbedcharmeddissolvedeffacedengrossederasedfascinatedforgottenobliteratedto omitto rub offto write off

شاعری

  • بالفعل تو ہے قاصد محو اس خط و گیسو کا
    تک چیتے تو ہم پوچھیں کیا لے کے خبر آیا
  • دیکھ آر سی کو یار ہوا محو ناز کا!
    خانہ خراب ہو تو جیو آئینہ ساز کا
  • محو اُس کا نہیں ایسا کہ جو چیتے گا شتاب
    اُس کے بیخود کی بہت دیر خبر آوئے گی
  • درد دل سوزان محبت محو جو ہو تو عرش پہ ہو
    یعنی دور بجھے گی جاکر عشق کی آگ لگائی ہوئی
  • مُنہ تکتے ہی رہے ہیں سدا مجلسوں کے بیچ
    گویا کہ میر محو ہیں میری زباں کے لوگ
  • کیا نقش کہ خاطر سے ہوئے محو مگر ایک
    ہے نقش ترا آٹھ پہر منتقش دل
  • محو رجز تھے جب تو لرزتا تھا بن تمام
    آگے بڑھے تو ہٹ گئی دہشت سے فوج شام
  • چیں مجھ کو نہ ملا آنکھ کے جھپکانے میں
    غل مچایا کیے وہ محو ہوا گانے میں
  • گربہشت آوے تو آنکھوں میں مری پھیکی لگے
    جس نے دیکھا ہو تجھے محو تماشا کیا ہو
  • تماشا کر اے محو آئینہ داری
    تجھے کس تمنا سے ہم دیکھتے ہیں

محاورات

  • صفحہ ‌دل ‌سے ‌محو ‌ہوجانا
  • صفحہ دل سے محو ہوجانا
  • محو کرنا
  • محو ہونا

Related Words of "محو":