محکوم کے معنی
محکوم کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ مَح (فتحہ م مجہول) + کُوم }
تفصیلات
iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق |اسم مفعول| ہے اردو میں بطور اسم نیز صفت مستعمل ہے۔ سب سے پہلے ١٧١٨ء کو "دیوان آبرو" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔, m["روکنا","(حَکَمَ ۔ روکنا)","حکم دیا یا کیا گیا","حکم کیا گیا","رعایا رعیت","زیر حکم","زیرِ حکومت","زیر فرمان","نوکر چاکر"]
حکم حاکِم مَحْکُوم
اسم
صفت ذاتی ( مذکر - واحد )
اقسام اسم
- جمع استثنائی : مَحْکُومِین[مَح (فتحہ م مجہول) + مِین]
- جمع غیر ندائی : مَحْکُوموں[مَح (فتحہ م مجہول) + کُو + موں (و مجہول)]
محکوم کے معنی
"کمزور اور محکوم کی بے بسی واضح طور پر سمجھ میں آتی ہے۔" (١٩٩٤ء، ڈاکٹر فرمان فتح پوری: حیات و خدمات، ٤٦٩:٢)
"حاکم محکوموں کی زبان کیوں سیکھے، کیوں نہ محکوم حاکم کی زبان سیکھے۔" (١٩٩٥ء، اردونامہ، لاہور، اپریل، ٩)
"جو ادویات اس مرض کے محکوم ہیں تبھی معمل ہوتے ہیں کہ بروقت ان کو مستعمل کرا دیں۔" (١٨٦٠ء، نتخۂ عمل طب، ١٢٠)
محکوم کے مترادف
رعیت
پرجا, تابع, چاکر, خادم, رعایا, رعیت, رعیّت, ماتحت, مطیع, ملازم, نوکر
محکوم english meaning
governed (person)subjectsubjugated (person)
شاعری
- نے نصیب مار و کژدم نے نصیب دام و دد
ہے فقط محکوم قوموں کے لیے مرگ ابد
محاورات
- حاکم محکوم کی لڑائی کیا
- دبا حاکم محکوم کے تابع