مخارج کے معنی ، مترادف ، اور مطلب | urdu word makhaarij meanings and details

مخارج کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ مُخا + رِج }

تفصیلات

iعربی زبان سے ماخوذ اسم |مخرج| کی جمع ہے۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٩٠ء کو "جغرافیہ طبیعی" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔, m["خارج ہونے کی جگہ","جمع مخرج کی","خارج ہونے کی جگہ","مخرج کی جمع","نکلنے کی جگہ"]

خرج مُخْرِج مُخارِج

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - جمع )

اقسام اسم

  • واحد : مُخْرِج[مُخ + رِج]

مخارج کے معنی

١ - نکلنے کی جگہیں، خارج ہونے کی جگہیں، متابع، جڑ، نکاس۔

"سطح زمین کی غلظت نے اندر کی مشتمل حرارت کے تمام منافذ و مخارج بند کر رکھے تھے۔" (١٩١٣ء، مضامین ابوالکلام آزاد، ١٦)

٢ - [ تجوید ] منہ اور حلق وغیرہ کے وہ حصے جہاں سے حروف ادا ہوتے ہیں۔

"قرات کے معنی یہ ہیں کہ آواز سے حروف کو جدا جدا کرے اور ان کو مخارج سے جدا کرنے کا اہتمام کرے۔" (١٩٩٥ء، اردو نامہ، لاہور، دسمبر، ٨)

٣ - اخراجات (عموماً مداخل کے ساتھ مستعمل)۔

 رکھتا ہوں مداخل و مخارج کا حساب لکھتا ہوں حکایاتِ غم و مہر و وفا (١٩٦٧ء، لحن صریر، ٣١)

مخارج or makhaarij english Translation

expenditureoutlets for sounds (of letters) [A~ SING. مخرج]

We’d love to hear your thoughts!

Share your comment below and join the conversation ✨

Comments

No comments yet. Be the first!