رولر کے معنی

رولر کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ رُو + لَر }{ رو (و مجہول) + لَر }

تفصیلات

١ - پیمانہ، مسطر۔, iانگریزی زبان میں اسم ہے۔ اردو میں اپنے اصل معنی میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٩١٣ء میں "انجینئرنگ" میں مستعمل ملتا ہے۔, m[]

Roller رولَر

اسم

اسم نکرہ, اسم آلہ ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • جمع استثنائی : رَولَرْز[رَو (و مجہول) + لَرْز]
  • جمع غیر ندائی : رولروں[رو (و مجہول) + لَروں (و مجہول)]

رولر کے معنی

١ - پیمانہ، مسطر۔

"ایشیا کی تہذیبوں پر، وہ خواہ مسلم تہذیب ہو یا ہندی چینی تہذیب ہو یا مغربی تہذیب کا بھاری بھر کم رولر پھر رہا ہو۔" (١٩٨٥ء، نئی تنقید، ٢٣٩)

١ - سڑک کے پتھر کوٹنے اور ہموار کرنے کی بڑی اور بھاری مشین، (مختلف قسم کا) بیلن۔

"اس کا حال لان پر رولر پھیرتے ہوئے بیل سے بدتر تھا" (١٩٦٢ء، آفت کا ٹکڑا، ٣٢١)

٢ - لان پر سے گھاس کاٹنے اور ہموار کرنے کا آلہ (بیلن)۔

"رولر خود کاغذ کو کھینچ لیتا ہے، حروف پر سیاہی لگ جاتی ہے کاغذ چھپتا ہے۔" "رولر سے پلیٹ پر سیاہی لگتی ہے۔" (١٨٨٩ء، گلگشتِ فرنگ، ١٩)(١٩٦٩ء، فنِ ادارت، ٢٦٧)

٣ - چھاپنے کی مشین کا وہ بیلن جسکے ذریعہ ایک کاغذ کے چھپنے کے بعد پتھر یا پلیٹ کے حروف کو روشنائی دی جاتی ہے۔

رولر کے جملے اور مرکبات

رولر بیرنگ

رولر english meaning

Ruler

شاعری

  • عاشق بیتاب یوں لوٹا کہ رولر ہو گیا
    کوچہ جاناں کا تختہ اب برابر ہو گیا

Related Words of "رولر":