مخالف کے معنی
مخالف کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ مُخا + لِف }
تفصیلات
iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم فاعل ہے۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٥٢٨ء کو "مشتاق (اردو، اکتوبر، ١٩٥٠)" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["(خالف ۔ برعکس کرنا)","بر خلاف","جمع مخالفین","خلاف کرنے والا","وہ شخص جو خلاف پر ہو"]
خلف مُخالِف
اسم
صفت ذاتی ( واحد )
اقسام اسم
- جمع : مُخالِفِین[مُخا + لِفِین]
- جمع غیر ندائی : مُخالِفوں[مُخا + لِفوں (و مجہول)]
مخالف کے معنی
سلام اُن پر تھا سارا ہی جہاں جن کا مخالف مگر چشم کرم سب کو بھی بخشش کے مرادف (١٩٩٣ء، زمزمۂ اسلام، ٨٦۔)
"مخالف "استوائی رہ" بن کر مشرق کی طرف چل پڑتا ہے" (١٩٦٤ء، رفیق طبعی جغرافیہ، ٤١٠)
"چار شعبے یعنی حور، نہادند، اصفہانک، اور مخالف کو بھی شامل کر لیا جائے تو امیر کی ایجادیں اٹھائیس ہوتی ہیں" (١٩٤٠ء حیاتِ امیر خسرو، ١٧٥۔)
مخالف کے مترادف
ضد, دشمن, عدو, ترچھا, برگشتہ, متخالف, متعارض, الٹا
الٹا, اُلٹا, برعکس, بیری, دشمن, ضد, عدد, عدو, متضاد, متناقض, مخاصم, معاند, مقابل, نقیض
مخالف کے جملے اور مرکبات
مخالف رائے, مخالف سمت
مخالف english meaning
contraryoppositeadverse; unfavourableuncongenial[A~ خلاف] opponentadversaryadversecontrary [A~خلاف]enemyfoefoe [A~????]opponentrepugnantunfavourable
شاعری
- تم زمانے کے مخالف تھے مگر تم پر بھی
کچھ نہ کچھ چھوڑ گیا‘ رنگ زمانہ اپنا - ایک اور دھماکہ ہونے تک
بس ایک دھماکہ ہوتا ہے
اور جیتے جاگتے انسانوں کے جسم ’’گُتاوا‘‘ بن جاتے ہیں
ایک ہی پَل میں
اپنے اپنے خوابوں کے انبار سے بوجھل کتنی آنکھیں
ریزہ ریزہ ہوجاتی ہیں
اُن کے دنوں میں آنے والی ساری صبحیں کٹ جاتی ہیں
ساری شامیں کھو جاتی ہیں
لاشیں ڈھونڈنے والوں کی چیخوں کو سُن کر یوں لگتا ہے
انسان کی تقدیر‘ قیامت‘
جس کو اِک دن آنا تھا وہ آپہنچی ہے
مرنے والے مرجاتے ہیں
جیون کے اسٹیج پر اُن کا رول مکمل ہوجاتا ہے
لیکن اُن کی ایگزٹ پر یہ منظر ختم نہیں ہوتا
اِک اور ڈرامہ چلتا ہے
اخباروں کے لوگ پھڑکتی لیڈیں گھڑنے لگ جاتے ہیں
جِن کے دَم سے اُن کی روزی چلتی ہے اور
ٹی وی ٹیمیں کیمرے لے کر آجاتی ہیں
تاکہ وژیول سَج جائے اور
اعلیٰ افسر
اپنی اپنی سیٹ سے اُٹھ کر رش کرتے ہیں
ایسا ناں ہو حاکمِ اعلیٰ
یا کوئی اُس سے ملتا جُلتا
اُن سے پہلے آپہنچے
پھر سب مِل کر اس ’’ہونی‘‘ کے پس منظر پر
اپنے اپنے شک کی وضاحت کرتے ہیں اور
حاکمِ اعلیٰ یا کوئی اس سے ملتا جُلتا
دہشت گردی کی بھرپور مذمّت کرکے
مرنے والوں کی بیواؤں اور بچّوں کو
سرکاری امداد کا مژدہ دیتا ہے
اور چلتے چلتے ہاسپٹل میں
زخمی ہونے والوں سے کچھ باتیں کرکے جاتا ہے
حزبِ مخالف کے لیڈر بھی
اپنے فرمودات کے اندر
کُرسی والوں کی ناکامی‘ نااہلی اور کم کوشی کا
خُوب ہی چرچا کرتے ہیں
گرجا برسا کرتے ہیں
اگلے دن اور آنے والے چند دنوں تک یہ سب باتیں
خُوب اُچھالی جاتی ہیں‘ پھر دھیرے دھیرے
اِن کے بدن پہ گرد سی جمنے لگتی ہے
اور سب کچھ دُھندلا ہوجاتا ہے
خاموشی سے اِک سمجھوتہ ہوجاتا ہے
سب کچھ بُھول کے سونے تک!
ایک اور دھماکہ ہونے تک!! - جو ہیں ترے مخالف وہ اور ہیں پیارے
عاشق کے تئیں نہ کہیو کچھ بد زبان بھرما - مخالف حین حیلے کیوں نہ بتلا دیں ہمیں ناجی
کہ انے صحبت رنداں میں جا پکڑی ہے اب مردی - چل کر بہار فوج مخالف اڑاتی ہے
گویا بھری ہوئی ہے ہوائے خزاں سے توپ - جو موافق تھے کبھی وہ اب مخالف ہوگئے
نوح دیکھا حال یاران الہ آباد کا - جب طبلِ مخالف کی صدا آتی تھی رن سے
دل بیبیوں کے سینوں میں ہوجاتے تھے سن سے - ملنا بجا نہیں ہے مخالف سوں ایک آن
اس تان کو بجاوے ربابی رباب میں - نظر تری ہی ہے توحید اور رسالت تک
رہیں گے تیرے مخالف یہ سب قیامت تک - فلک تھا دم بخود باد مخالف چل نہ سکتی تھی
خدا کی بات تھی ٹالے کسی کے ٹل نہ سکتی تھی
محاورات
- مخالفت کرنا
- ہوا مخالف ہونا