مخالفانہ کے معنی

مخالفانہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ مُخا + لِفا + نَہ }

تفصیلات

iعربی زبان سے ماخوذ صفت |مخالف| کے ساتھ |انہ| بطور لاحقۂ صفت و تمیز لگانے سے بنا۔ اردو میں بطور صفت نیز متعلق فعل مستعمل ہے۔ ١٨٨٤ء کو "تحقیق الجہاد" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

["خلف "," مُخالِف "," مُخالِفانَہ"]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

مخالفانہ کے معنی

١ - دشمنی پر مبنی، معاندانہ، مخالفت آمیز، مخالف کی طرح۔

"کملا کا سلوک بدستور مخالفانہ ہی رہا۔" (١٩٩٣ء، افکار، کراچی، جولائی، ٤٦)

٢ - برخلاف، ناموافقانہ۔

"فطرت کے جاندار یا بے جان مخالفانہ عوامل کے خلاف نامیاتی موجودات کی وہ جدوجہد . ڈارون کی اصطلاح میں جہد بقا کہلاتی ہے۔" (١٩٨٥ء، کشاف تنقیدی اصطلاحات، ٦٧)