مختصر نویسی کے معنی
مختصر نویسی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ مُخ + تَصَر + نَوی + سی }
تفصیلات
iعربی زبان سے ماخوذ صفت |مختصر| کے ساتھ فارسی مصدر |نوشتن| سے مشتق فعل امر |نویس| کے ساتھ |ی| بطور لاحقۂ کیفیت لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور |اسم| مستعمل ہے۔ ١٩١٨ء کو "تحفۂ سائنس" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["اختصار نویسی","اختصار کے لئے اشاراتی تحریر","اشارہ نویسی","تخفیف تحریر","سٹینو گرافی","شارٹ ہینڈ","علامت نگاری","مختصر نويسي","کوتاہی قلمی"]
اسم
اسم کیفیت ( مؤنث )
مختصر نویسی کے معنی
١ - مختصر نویس کا کام، الفاظ، کو اختصار کی غرض سے مقررہ علامتوں میں لکھنا، شارٹ ہینڈ۔
"قاضی صاحب کا انتہائی معروضی اور کھرا انداز اور مختصر نویسی اردو تحقیق کے حق میں نیک فال ہے۔" (١٩٩٤ء، اردو نامہ، لاہور، جون، ١٥)