دوستی کے معنی

دوستی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ دوس (و مجہول) + تی }

تفصیلات

iفارسی زبان سے ماخوذ اسم |دوست| کے بعد |ی| بطور لاحقۂ کیفیت لگانے سے بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٥٦٩ء سے "جواہر اسراراللہ" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["بہی خواہی","خیر اندیشی","خیر خواہی","خیر سگالی","دم سازی","راہ و رسم","میل جیل","ہم دلی","ہم رازی"]

دوسْت دوسْتی

اسم

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )

اقسام اسم

  • جمع : دوسْتِیاں[دوس (و مجہول) + تِیاں]

دوستی کے معنی

١ - یارانہ، میل جول، بے تکلفی کی ملاقات، تعلق خاطر، راہ و رسم، صاحب سلامت، یگانگت، محبت۔

 فراق ہوش میں ہے اب تو ایک مدت سے اثر سکا نہ مگر تیری دوستی کا خمار (١٩٨٢ء، فراق (نیاز فتح پوری شخصیت اور فکر و فن، ٣١))

دوستی کے مترادف

آشنائی, بناو, بھائی چارا

آشنائی, اختلاط, اخلاص, ارتباط, الفت, پریت, پریم, پیار, تالّف, تعلق, دوستانہ, رفاقت, ساتھ, سنگ, لگاؤ, مترتا, محبت, یارانہ, یاری

دوستی english meaning

Amityfriendship; loveaffectionattachmentintimacy; illicit loveamityfriendshipintimacy

شاعری

  • حاصل ہے میر دوستی اہل بیت اگر
    تو غم ہے کیا نجات کے اپنی حصول کا
  • اب تنگ ہوں بہت میں مت اور دشمنی کر
    لاگو ہو میرے جی کا اتنی ہی دوستی کر
  • آگے تو رسم دوستی کی تھی جہاں کے بیچ
    اب کیسے لوگ آئے زمین آسماں کے بیچ
  • دشمن ہو‘ یار جیسا درپے ہے خوں کے میرے
    ہے دوستی جہاں واں یوں ہی ہوا کرے ہے
  • تیور تھے بے رُخی کے انداز دوستی کے
    وہ اجنبی تھا لیکن لگتا تھا آشنا سا
  • ظہیر اس چشمکِ اوّل پہ یوں محسوس ہوتا ہے
    بڑی مدت سے ہے جیسے کسی سے دوستی اپنی
  • لغزش ذرا سی اور سزا ساری عمر کی
    شہزاد دوستی نہ ہوئی خوں بہا ہوا
  • وہ دوستی تو خیر اب‘ نصیبِ دشمناں ہوئی
    وہ چھوٹی چھوٹی رنجشوں کا لطف بھی چلا گیا
  • اب کس سے دوستی کی تمنا کریں گے ہم
    اک تم جو مل گئے ہمیں سارے زمانے میں
  • بجھے چراغ پہ ہم دوستی پرکھتے ہیں
    یہ رسم اپنے قبیلے میں ابتدا سے ہے!!

محاورات

  • آپ کی دوستی کچے سوت کا ڈورا ہے
  • آگ اور روئی کی کیا دوستی
  • آگ پھوس ایک جگہ کیسے رہ سکتے ہیں۔ آگ پھوس کا کیا ساتھ۔ آگ پھوس کی دوستی کیسی۔ آگ پھوس میں بیر ہے
  • آگ روٹی کی کیا دوستی
  • ایسی ہنسی اچھی نہیں جس سے دوستی میں فرق آئے
  • بر دوستی دوستان اعتماد نیست تابہ تملق دشمناں چہ رسد
  • بندر کی دوستی جی کا جنجال (زیان)
  • جھنڈے تلے کی دوستی
  • جھوٹے کی کیا دوستی لنگڑے کا کیا ساتھ۔ بہرے سے کیا بولنا گونگے کی کیا بات
  • دوستی کا دم بھرنا

Related Words of "دوستی":