مدافعت کے معنی

مدافعت کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ مُدا + فَعَت }

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق |اسم| ہے اردو میں بطور |اسم| مستعمل ہے۔ ١٨٤٥ء کو "علم الفرائض" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["ایک دُوسرے کو دفع کرنا","دفاع کرنا","دفعہ کرنا","مزاحمت کرنا"]

دفع مُدافَعَت

اسم

اسم کیفیت ( مؤنث )

مدافعت کے معنی

١ - دفع کرنا، دفعیہ، دفاع، روک، بچاؤ، مزاحمت۔

"۔"یہ بڑی صائب بات ہے کہ ہم پہل نہ کریں لیکن مدافعت کا حق محفوظ رکھیں۔" (١٩٩٩ء، قومی زبان، کراچی، مئی، ٣)

٢ - تائید، حمایت۔

"زبان و بیان کے بہت سے عالموں نے . رسم الخط کی مدافعت میں نہایت کارآمد مضامین لکھے۔"١٩٤ء، نگار، کراچی، ستمبر، ٧

٣ - صفائی پیش کرنا، عذر خواہی۔

"ان کے اسلوب کی خصوصیت یہ ہے کہ وہ معذرت اور مدافعت کے قائل نہیں۔" (١٩٥٣ء، انسانی دنیا پر مسلمانوں کے عروج و زوال کا اثر، ٢٣)

مدافعت english meaning

self-defence [A doublet of دفاع]

Related Words of "مدافعت":