مدھ بھرا

{ مَدھ + بَھرا }

تفصیلات

iسنسکرت زبان سے ماخوذ اسم صفت |مدھ| لگا کر ہندی مصدر |بھرنا| سے فعل ماضی نیز حالیہ تمام |بھرا| لگانے سے مرکب |مدھ بھرا| بنا۔ اردو میں عربی رسم الخط میں بطور صفت مستعمل ہے۔ ١٩٤٣ء کو "شبنمستان" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

صفت ذاتی ( مذکر )

اقسام اسم

  • واحد غیر ندائی : مَدْھ بَھرے[مَدھ + بَھرے]
  • جمع : مَدْھ بَھرے[مَدھ + بَھرے]

مدھ بھرا کے معنی

١ - مست، مخمور، سرشار۔

 نہ اتنا تلخ تھا پہلے ہما شما کا طنز اتاری مدھ بھرے شیشے میں زندگی تنہا (١٩٨٨ء، مرج البحرین، ٤٨)