مراعات
{ مُرا + عات }
تفصیلات
iاصلاً عربی زبان سے اسم ہے۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨١٠ء کو"میر" کے کلیات میں مستعمل ملتا ہے۔
["رِعایَت "," مُراعات"]
اسم
اسم نکرہ ( مؤنث - جمع )
اقسام اسم
- واحد : رِعایَت[رِعا + یَت]
مراعات کے معنی
١ - جانوروں کا باہم مل کر چرنا، نگاہ رکھنا، کن انکھیوں سے دیکھنا۔ (ماخوذ : فرہنگ آصفیہ؛ علمی اردو لغت)
"شکاریوں کو ہر قسم کی مراعات دی گئیں۔" (١٩٩٣ء، اردونامہ، لاہور، دسمبر، ٢٢)
٢ - رعایت رکھنا، لحاظ کرنا، رعایت، خاص سلوک، مروت، لحاظ، توجہ۔
مترادف
رعایت, سلوک, مروت
مرکبات
مراعات یافتہ