ڈوبا کے معنی

ڈوبا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ ڈُو + با }

تفصیلات

iسنسکرت سے ماخوذ اردو مصدر |ڈوبنا| سے مشتق صیغہ ماضی مطلق ہے جوکہ بطور اسم صفت بھی مستعمل ہے۔ ١٨٧٣ء کو "مطلع العجائب" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["(امر) ڈوبانا کا","(ماضی) ڈوبنا کا","پانی کے نیچے","قلم کو ایک بار سیاہی میں ڈبونا (بھرنا لینا کے ساتھ)","نشیب کی زمین جو پانی میں ڈوبی رہے","ڈوبا ہوا آدمی","ڈوبانا کا","ڈوبنا کا","کویا ہوا","کھویا ہوا"]

ڈوبنا ڈُوبا

اسم

صفت ذاتی ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • جمع : ڈُوبے[ڈُو + بے]
  • جمع ندائی : ڈُوبے[ڈُو + بے]

ڈوبا کے معنی

١ - ڈوبا ہوا، غرق آب، تباہ و برباد۔

"اللہ اللہ موت . ایک ناپیدا کنار سمندر ہے کہ جس کے ڈوبے کا پتا نہیں۔" (١٨٨٩ء، رسالہ حسن، ستمبر، ٢٣:٢)

٢ - [ کاشت کاری ] نشیب کی زمین جو پانی میں ڈوبی رہے۔ (پلیٹس، نوراللغات)

ڈوبا english meaning

(be) almost equal(be) slightly different(is) in no way inferiorconcealeddipping of pen in inkpot to draw ink ; diphiddeninvincibleout of sight

شاعری

  • سطح پر خاموشیوں کی گونج ہے نوحہ کناں
    اپنی گہرائی کے دریا میں جو ڈوبا کون تھا
  • اپنے ماضی کا سمندر چھانیے
    اِک خزانہ ہے یہاں ڈوبا ہُوا
  • میںیہاں دھوپ میں تپ رہا ہوں مگر
    وہ پسینے میں ڈوبا ہوا کون ہے
  • دل اٹکا اور روئے ناک میں دم اب میرا ہے
    آپ جو یہ ڈوبا تو ڈوبا اور کو بھی لے ڈوبا ہے
  • ڈوبا وہ مسافر جو قریں گھاٹ کے اترا
    پانی وہ کہ اترا تو گلا کاٹ کے اترا
  • حضرت کے پیچھے اسپ عملدار مہ جبیں
    باگیں کٹی تھیں‘ خون میں ڈوبا ہوا تھا زیں
  • جس سے کل کون میں ڈوبا قفس اے مرغ اسیر
    تونے پھر آج وہی زمزمہ بنیاد کیا
  • کر دیا تھا جس کو گنگا پار کلی کی بات پر
    آج وہ ڈوبا سنا اے یار کل کی بات پر
  • ڈوبا کیا جہاز پہ لنگر نہ اٹھ سکا
    دہشت سے کافروں کا کبھی سر نہ اٹھ سکا
  • تیری رفعت سے جویہ حیرت میں ہے ڈوبا ہوا
    جانتی ہے مہر کو اک مہرہ ششدر زمیں

محاورات

  • آپ ڈوبے تو جگ ڈوبا
  • آپ ڈوبے تو جگ ڈوبا(پرلو)
  • ایک ڈوبے تو جگ سمجھائے یہاں تو سب جگ ڈوبا جائے
  • ایک ڈوبے تو جگ سمجھائے۔ یہاں تو جگ ہی ڈوبا ہے
  • حساب جیوں کا تیوں کنبا ڈوبا کیوں
  • دریائے آہن میں ڈوبا ہونا
  • دل ڈوبا جانا یا ڈوبنا
  • گاؤں ‌ڈوبا ‌جائے ‌سوانے ‌کی ‌لڑائی
  • لوہے میں ڈوبا ہونا
  • میں تو ڈوبا تجھ کو بھی لے ڈوبوں گا

Related Words of "ڈوبا":