مرض وبائی کے معنی

مرض وبائی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ مَرَضے + وَبا + ای }

تفصیلات

iعربی زبان سے ماخوذ اسم |مرض| کے آخر کسرہ اضافت لگا کر عربی زبان سے اسم |وبا| کے ساتھ |ی| بطور لاحقہ کیفیت لگانے سے مرکب اضافی |مرض وبائی| بنا۔ اردو میں بطور |اسم| مستعمل ہے۔ "مخزن الجواہر" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم کیفیت ( مذکر - واحد )

مرض وبائی کے معنی

١ - [ طب ] وہ بیماری جو وباء کی طرح پھیلے اور اس میں بہت سے اشخاص ایک ہی وقت میں مبتلا ہو جائیں جیسے ہیضہ و طاعون وغیرہ، وبائی مرض، وبائی بیماری۔ (مخزن الجواہر)