مرغول کے معنی

مرغول کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ مَر + غُول }

تفصیلات

iفارسی زبان سے ماخوذ |اسم| نیز |صفت| ہے۔ اردو میں بطور اسم اور صفت مستعمل ہے۔ ١٧٨٠ء کو "سودا" کے کلیات میں مستعمل ملتا ہے۔, m["بَل دیا ہوا","پیچ در پیچ","پیچیدہ آواز","گول تھم","مدوّر بنا ہوا کھم","مُڑا ہوا","ڈنڈی دار محراب","کنگُرے دار محراب","کنگُرے دار محراب"]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد ), صفت ذاتی ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • ["جمع غیر ندائی : مَرغُولوں[مَر + غُو + لوں (و مجہول)]"]

مرغول کے معنی

["١ - [ معماری ] کنگرے دار محراب، ڈنڈی دار محراب، مدور بنا ہوا کھم، گول تھم، محراب کی ترشی ہوئی پیشانی یا روکار جس کے نادر نمونے دہلی کی جامع مسجد اور تاج محل آگرہ میں خاص طور پر ملتے ہیں۔","٢ - گٹکری، پیچیدہ آواز، لہراتی آواز۔","٣ - [ موسیقی ] چہچہانہ، گانا، گٹکری لینا؛ آواز میں لہریا کپکپی پیدا ہونا۔ (پلیٹس)","٤ - گھنگھریالے بال۔ (پلیٹس)"]

["\"لاس عمود پر ایک اور لاس ہے اور نیچے کی دیوار کہنی اور مرغول کے درمیان جتنی جگہ ہے اس میں ستون پریاں بنی ہوئی ہیں۔\" (١٩٦٤ء، تمدن ہند پر اسلامی اثرات، ٣٦٩)","\"شہنا نواز دہل زن اپنے اپنے کاموں میں مشغول، صدائیں زلف پیچاں محبوب کی طرح مرغول جلوس شاہی آراستہ و پیراستہ۔\" (١٨٩٠ء بوستانِ خیال، ٨:٦)"]

["١ - خم دار، ٹیڑھا، مڑا ہوا، بل کھایا ہوا، گھونگھر والا، پیچ دار۔ (نور اللغات؛ جامع اللغات)"]

مرغول کے مترادف

خم, قوس, محراب

بلدار, بَلدار, پیچدار, پیچیدہ, تابیدہ, گھنگرالا, گُھنگرالا

Related Words of "مرغول":