مرکری بلب کے معنی

مرکری بلب کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ مَر + کَری + بَلْب }

تفصیلات

iانگریزی زبان سے ماخوذ اسماء |مرکری| اور |بلب| ملانے سے مرکب |مرکری بلب| بنا۔ اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ اصل معنی میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩٧٥ء کو "بسلامت روی" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • جمع غیر ندائی : مَرْکَری بَلْبوں[مَر + کَری + بَل + بوں (و مجہول)]

مرکری بلب کے معنی

١ - برقی قمقمہ جس کی روشنی پارے یا چاندی جیسی سفید یا دودھیا ہوتی ہے

"میں ڈائس پر پہنچا اور ایک نگاہ ہال پر ڈالی جو مرکری بلبوں کی دودھیا روشنی میں چمک رہا تھا۔" (١٩٩٨ء، افکار، کراچی، دسمبر، ٢٣)