مرکری کے معنی

مرکری کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ مَر + کَری }

تفصیلات

iاصلاً انگریزی زبان کا لفظ ہے۔ اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور |اسم| مستعمل ہے۔ ١٩٨٥ء کو "غیر نامیاتی کیمیا" میں مستعمل ملتا ہے۔

["Mercury "," مَرْکَری"]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

مرکری کے معنی

١ - پارا، ایک نہایت جاری، سیال، سفید اور شفاف دھات جو ہر وقت متحرک رہتی ہے، سیماب۔

"الومینیم املغم (الومینیم اور مرکری کا بھرت) بھی گرم کرنے پر پانی کا تجزیہ کر دیتا ہے۔" (١٩٨٥ء، غیرنامیاتی کیمیا، ظہیر احمد، ٦٢)

٢ - [ رومی دیومالا ] دیوتاؤں کا قاصد؛ ایلچی، پیغام رساں۔

"ان کے زمانے کے علماء نے جو کہ مرکری کہلاتے تھے مصر کو عجیب عجیب ایجادوں سے معمور کر دیا تھا۔" (١٨٧٥ء، مقالات حالی، ١٨:١)

مرکری کے مترادف

پارا

مرکری کے جملے اور مرکبات

مرکری بلب

Related Words of "مرکری":