مریض کے معنی

مریض کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ مَرِیض }

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم فاعل ہے۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٨٠٩ء کو "کلیات جرات" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["سلیس (مرض ۔ بیمار ہونا)"]

مرض مَرِیض

اسم

صفت ذاتی ( واحد )

اقسام اسم

  • جمع استثنائی : مَرِیضان[مَری + ضان]
  • جمع غیر ندائی : مَرِیضوں[مَری + ضوں (و مجہول)]

مریض کے معنی

١ - بیمار، روگی، علیل، مرض رکھنے والا۔

"میرے ایک مریض نے خودکشی کر لی تھی۔" (١٩٩٣ء، افکار، کراچی، دسمبر، ٥٦)

مریض کے مترادف

شکستہ, روگی[1], صاحب فراش

آزادی, بیمار, روگی, علیل

مریض کے جملے اور مرکبات

مریض عشق

مریض english meaning

(F. مریضہ mari|zah) Patient [A~مرض]a patienta sick persondiseasedsick

شاعری

  • مت کر عجب جو میر ترے غم میں مرگیا
    جینے کا اس مریض کے کوئی بھی ڈھنگ تھا
  • آب دو آتشیں سے گرانی ہے خود مجھے
    بہر مریض عشق تو ہوتا ہے سم گلاب
  • کوشی ہے سب کو کہ آپریشن میں خوب نشتریہ چل رہا ہے
    کسی کو اس کی خبر نہیں ہے مریض کا دم نکل رہا ہے
  • نہ پوچھو کس قدر ہوگا عذاب آخرت اس پر
    شب غم جس مریض ہجر کو آرام آتا ہے
  • گاہے کراہتا ہے گہے چپ ہے گاہ مست
    ممکن نہیں مریض محبت بھلا رہے
  • روکر مریض بولی کہ اے زائر امام
    باہر گئے ہوئے ہیں سے شہ انام
  • عجب نہیں کہ نہ ہو اشک میری آنکھوں میں
    مریض عشق کو ہے خشکی دماغ ضرور
  • انھیں جو منظور دیکھنا ہے تو آکے ایسے میں دیکھ جائیں
    لیا سہارا مریض غم نے چراغ کچھ بجھ کے جھلملایا
  • حکمت و علم کا مطب دینے لگا مریض کو
    بے خبری و جہل کے کے بوتلموں مرکبات
  • لو ہم مریض عشق کے بیمار دار ہیں
    اچھا اگر نہ ہوتو مسیحا کا کیا علاج

Related Words of "مریض":