مستصوف کے معنی
مستصوف کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ مُسْ + تَص + وِف }
تفصیلات
iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق |صفت| ہے اردو میں بطور صفت مستعمل ہے۔ ١٩٢٤ء کو "تصوف اسلام" میں مستعمل ملتا ہے۔
["صوف "," تَصَوُّف "," مُسْتَصْوِف"]
اسم
صفت ذاتی ( مذکر - واحد )
اقسام اسم
- جمع : مُسْتَصْوِفِین[مُس + تَص + وِفِین]
- جمع غیر ندائی : مُسْتَصوِفوں[مُس + تَص + وِفوں (و مجہول)]
مستصوف کے معنی
١ - مال و دولت اور دیگر منفعتوں کی خاطر صوفی بن جانے والا؛ جعلی صوفی۔
"مستصوف وہ ہے کہ محض دنیاوی وجاہت اور لذات و شہوات کے حصول کے لیے اپنا . صوفیائے کرام کی طرح حلیہ بنائے رکھتا ہے۔" (١٩٦٣ء، تعلیمات حضرت شاہ مینا، ٢٣)