مایہء ناز کے معنی
مایہء ناز کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ ما + یَہ + اے + ناز }
تفصیلات
iفارسی زبان سے ماخوذ اسم |مایہ| کے ساتھ کسرہ اضافت لگا کر اسم |ناز| لگانے سے مرکب اضافی بنا۔ اردو زبان میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٢٤ء کو "شہید مغرب" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
صفت ذاتی
مایہء ناز کے معنی
١ - فخرو ناز کا سبب، قابل فخر۔
"ممکن ہے آئندہ نسلیں ان کی مایہ ناز تصانیف کو لغویات کہہ کر پکاریں۔" (١٩٩١ء، نگار، کراچی، فروری، ٣٦)
٢ - [ مجازا ] معشوق (نوراللغات، علمی اردو لغت)