مستمع کے معنی
مستمع کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ مُس + تَمِع }
تفصیلات
iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق |اسم صفت| ہے اردو میں بطور صفت نیز اسم مستعمل ہے۔ ١٧٨٠ء کو "سودا" کے کلیات میں مستعمل ملتا ہے۔
["سمع "," سَماعَت "," مُسْتَمِع"]
اسم
صفت ذاتی ( مذکر - واحد )
اقسام اسم
- جمع : مُسْتَمِعِین[مُس + تَمِعِین]
مستمع کے معنی
١ - کان لگا کر سننے والا، سننے والا، سامع۔
"مستمع (یعنی سننے والا) یاد حق سے خالی نہ ہو۔" (١٩٥٢ء، تاریخ مشائخ چشت، ٣٠٦)