مستقیمی کے معنی
مستقیمی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ مُس + تَقِی + می }
تفصیلات
iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق صفت |مستقیم| کے آخر پر |ی| بطور لاحقۂ نسبت لگانے سے بنا۔ اردو میں بطور صفت مستعمل ہے۔ ١٩٨٩ء کو "سعادت حسن منٹو" میں مستعمل ملتا ہے۔
["قام "," مُسْتَقِیم "," مُسْتَقِیمی"]
اسم
صفت ذاتی ( مذکر - واحد )
مستقیمی کے معنی
١ - راست، سیدھا، عمودی، ہموار۔
"فنکار کا ارتقاء ہمیشہ مستقیمی نہیں ہوتا کہ ہر دور میں وہ ترقی کی سیڑھیاں چڑھتا چلا جائے۔" (١٩٨٩ء، سعادت حسن منٹو، ٥٥)
٢ - [ حیوانیات ] بڑی آنت والا یا آنت کے آخری سرے والا، پچھلا۔
"ان میں سے چار جو مستقیمی کہلاتے ہیں چشم خانہ کے پچھلے کنارہ کے نزدیک سے مجتمع طور پر ابتدا کرتے ہیں۔" (١٩٤٩ء، ابتدائی حیوانیات، ٣٣٥)
مستقیمی کے جملے اور مرکبات
مستقیمی جوف