مستوفی گری کے معنی
مستوفی گری کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ مُس + تَو (و لین) + فی + گَری }
تفصیلات
iعربی زبان سے ماخوذ صفت نیز اسم |مستونی| کے ساتھ فارسی زبان سے لاحقۂ فاعلی لگانے |گار| کا مخفف |گر| کے بعد |ی| بطور لاحقۂ کیفیت لگانے سے مرکب "مستوفی گری" میں بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩٣١ء کو "مقدمات عبدالحق" میں مستعل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم کیفیت ( مؤنث )
مستوفی گری کے معنی
١ - مستوفی کا کام یا عہدہ، محاسب اعلٰی کا عہدہ؛ حساب کتاب کی جانچ پڑتال۔
"جو سرکار حضرت کلاں . میں خدمت مستوفی گری اور پیشگاری صدارت امکنہ ہندوستان پر فائز تھے۔" (١٩٣١ء، مقدمات عبدالحق، ٣٠٣:١)
٢ - منشی گری، محرری، کلرکی۔ (پلیٹس)