مسام دار کے معنی
مسام دار کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ مَسام + دار }
تفصیلات
iعربی زبان سے ماخوذ اسم |مسام| کے ساتھ فارسی مصدر |داشتن| سے مشتق صیغہ امر |دار| لگانے سے مرکب |مسام دار| بنا۔ اردو زبان میں بطور صفت مستعمل ہے۔ ١٨٣٧ء کو "ستۂ شمسیہ" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
صفت ذاتی ( مذکر - واحد )
مسام دار کے معنی
١ - جس میں مسام پائے جائیں، باریک باریک سوراخوں والا (جسم یا سطح)۔
"ریتیلی زمینیں سیم کی زد میں کم آتی ہیں کیونکہ ان کی مسامدار مٹی میں سے پانی کے نکاس میں آسانی ہوتی ہے۔" (١٩٨٨ء، جدید فصلیں، ٢٩)