مسجل کے معنی ، مترادف ، اور مطلب | urdu word Musajjal meanings and details
مسجل کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ مُسَج + جَل }
تفصیلات
iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق |صفت| ہے اردو میں بطور صفت مستعمل ہے۔ ١٨٣٨ء کو "بستان حکمت" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["(مجازاً) درست","اندراج شدہ","تصدیق نامہ","ثابت شدہ","رجسٹری شدہ","عدالت کا فیصلہ کیا ہوا","قاضی کی مہر لگا ہوا","مُہر شدہ","وہ نامہ یا کاغذ جس پر حاکم یا قاضی کی مُہر ثبت ہو"]
سجل مُسَجَّل
اسم
صفت ذاتی ( واحد )
مسجل کے معنی
١ - (وہ کاغذ یا دستاویز) جس پر حاکم یا قاضی یا جج وغیرہ کی مہر ثبت ہو، مہر کردہ، تصدیق کیا ہوا، درست، رجسٹری کیا ہوا۔
ہے مسجل چین پیشانی سے منشور جمال سر خطِ لوحِ جبینِ مہر ہے طغرائے برق (١٨٥٨ء، سحر (نواب علی)، بیاض سحر، ١٩٠)
٢ - آراستہ، مزیّن۔
"قوائے عقلی و دماغی سر مرتب اور مسجل ہو کے دنیا میں آیا۔" (١٩٩٠ء، تاریخ تمدن ہند، ٢٣)