مسخری کے معنی
مسخری کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ مَس + خَری }
تفصیلات
iعربی زبان سے ماخوذ اسم صفت |مسخرا| کے مخفف |مسخر| کے ساتھ |ی| بطور لاحقۂ کیفیت و تانیث لگانے سے بنا اردو میں بطور |اسم| مستعمل ہے سب سے پہلے ١٦٣٥ء کو "سب رس" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["تمسخر (کرنا، ہونا کے ساتھ)","ہنسی ٹھٹھا"]
سخر مَسْخَرا مَسْخَری
اسم
اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
اقسام اسم
- جنسِ مخالف : مَسْخَرا[مَس + خَرا]
- جمع : مَسْخَریاں[مَس + خَرِیاں]
- جمع غیر ندائی : مَسْخَرِیوں[مَس + خَرِیوں (و مجہول)]
مسخری کے معنی
١ - ہنسی مذاق، ایسی صورت، حالت یا عمل جس پر لوگ ہنسیں، مسخرہ پن، ٹھٹھول، تمسخر۔
"بے حد مسخری سے شکل بنائے وہ اس کے پلنگ کے قریب آکر جھکتا۔" (١٩٦٥ء، دستک نہ دو، ٧٦)
٢ - مسخرا (ٹھٹھے باز، مذاقیہ، ہنسوڑ) کی تانیث۔
"دوسری مسخری ہنسنے پر مخصوص سنجیدگی سے ڈانٹ رہی تھی۔" (١٩٨٦ء، جوالا مکھ، ٦٥)
مسخری کے جملے اور مرکبات
مسخری باز
شاعری
- دھک جاکے اُس کی بانہہ کو پکڑ امیں ہاتھ سوں
کہہ بیٹھی جادئی مارے کرتا ہے مسخری - دھک جاکے اس کی بانہہ کو پکڑ امیں ہاتھ سوں
کہہ بیٹھی جادی مارے کرتا ہے مسخری
محاورات
- جلاہے کی (مسخر کی) مسخری ماں بہن سے (کے ساتھ) دوسروں کے ساتھ مذاق کرنے کی جرأت نہیں
- جولاہے کی مسخری ماں بہن کے ساتھ
- مسخری میں اڑانا یا ڈالنا
- مسخری میں ٹالنا