مسلوک کے معنی

مسلوک کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ مَس + لُوک }

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق |صفت| ہے۔ اردو میں بطور صفت مستعمل ہے۔ ١٨١٠ء کو "میر" کے کلیات میں مستعمل ملتا ہے۔

["سلک "," سُلُوک "," مَسْلُوک"]

اسم

صفت ذاتی ( مذکر - واحد )

مسلوک کے معنی

١ - جاری کیا گیا؛ (راستہ) جس پر آمد و رفت ہو؛ آمدو رفت کیا گیا؛ (مجازاً) جاری۔

"امرا باہم دگر طریقہ فروتنی کا مسلوک رکھتے ہیں۔" (١٨٦٩ء، غالب، خطوط غالب، ٦٠١)

٢ - سلوک کرنے والا، احسان کرنے والا۔

"مریم، ہنری کے ساتھ مسلوک بھی ہوا کرتی تھی۔" (١٩١٥ء، سجاد حسین، دھوکا، ٢١)

٣ - سلوک کیا گیا، احسان کیا گیا۔

"بارہا بیش قیمت اشیاء اور معتدیہ نقد سے مسلوک ہوتا تھا۔" (١٨٩٣ء، نشتر، ٤)

Related Words of "مسلوک":