مشاطگی کے معنی
مشاطگی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ مَش + شا + طَگی }
تفصیلات
iعربی زبان سے ماخوذ اسم |مشاطہ| کے آخر پر |ہ| کو |گ| سے تبدیل کرکے |ی| بطور لاحقۂ کیفیت لگانے سے بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٦٦٥ء کو "علی نامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["بناؤ سنگار کرانا","بناؤ سنگھار کرنے والی","بنائو سنگار","سلسلئہ جنبانی جوڑنے والی","شرر نگاری","مشاطہ کا پیشہ"]
مشط مَشّاطَہ مَشّاطَگی
اسم
اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
مشاطگی کے معنی
١ - مشاطہ کا فن، کام یا پیشہ، بنانا سنوارنا۔
"پھر گاؤں کی نائن دلہن کو عروسی جوڑا اور زیور پہناتی ہے اور اپنے طور پر نئے سرے سے اس کی مشاطگی کرتی ہے اور سہرا باندتھی ہے۔" (١٩٨٢ء، پٹھانوں کے رسم و رواج، ٩٥)
٢ - [ مجازا ] سنوارنا، بناؤ سنگھار۔
"میر تقی میر کے بارے میں چند باتیں بتا کر یہ حقیقت آشکارہ کرنا چاہتا ہوں کہ دونوں ہی نے عروس اردو کی پوری طرح مشاطگی کی ہے۔" (١٩٨٠ء، محمد تقی میر، ١٠)
مشاطگی english meaning
make-up
شاعری
- حیرت ہے کچھ ، کچھ ان کی بھی مشاطگی کا پاس
دل دیکھ کر جو حسن کو آئینہ بن گیا