مشاطہ کے معنی

مشاطہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ مَش + شا + طَہ }

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق |اسم| ہے اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٧٩٤ء کو "دیوان بیدار" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["(مَشَطَ ۔ بالوں کو کنگھی کرنا)","ایک دلہن ڈریسر","وہ عورت جس کا پیشہ لوگوں کے گھروں میں جاکر کنگھی چوٹی کرنے کا ہو","وہ عورت جو دُلہن کے سر میں کنگھی چوٹی کرے سُرمہ لگائے ابٹنا ملے اور بنا سنوار کر بٹھائے","وہ عورت جو عورتوں کو بناؤ سنگار کرائے","وہ عورت جو مردوں عورتوں کی نسبتیں اور شادیاں کرائے"]

مشط مَشّاطَہ

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )

اقسام اسم

  • جمع : مَشّاطائیں[مَش + شا + طا + ایں (ی مجہول)]
  • جمع غیر ندائی : مَشّاطاؤں[مَش + طا + اوں (و مجہول)]

مشاطہ کے معنی

١ - وہ عورت جو دلہن کے سر میں کنگھی چوٹی کرکے سرمہ لگائے، ابٹنا ملے، وہ عورت جس کا پیشہ لوگوں کے گھروں میں جا کر کنگھی کرنے کا ہو، سنگھار کرنے والی عورت۔

"وہاں سے جامہ خانہ پہنچی سنگار دان مانگا مشاطہ نے سجایا زیور پہنا جوڑا بدلا۔" (١٩٩١ء، اردو، کراچی، اپریل تا جون، ٤٢:٢٧)

٢ - وہ عورت جو مردو زن کی نسبت تلاش کرے، وہ عورت جو بیاہ شادی کرانے کا پیشہ رکھے، نائن، دلالہ، عورت مرد کو ملانے والی عورت، بیچ والی۔

"برابر والے گھروں میں مشاطاؤں کے ذریعہ بات چلانی ہے تو چودہویں صدی کا اندازہ ہوا۔" (١٩٨٦ء، آئینہ، ٢٧١)

مشاطہ کے جملے اور مرکبات

مشاطہ گیری

مشاطہ english meaning

a bride-dressera go-betweena waiting maidtire-womanwaiting and maid make-up expertwaiting maid makeup expertwoman acting as marriage-agent

محاورات

  • چہ ‌حاجت ‌است ‌مشاطہ ‌روے ‌زیبارا
  • حاجت مشاطہ پنست۔ روئے دلآرام را
  • حسن خدا داد را حاجت مشاطہ نیست

Related Words of "مشاطہ":