مصابرت کے معنی

مصابرت کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ مُصا + بَرَت }

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق |اسم| ہے اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٥١ء کو "عجائب القصص" کے ترجمہ میں مستعمل ملتا ہے۔, m["(صاَبَر ۔ صبر سے کام لینا)","صبر سے برداشت کرنا","صبر کرنا"]

صبر صَبْر مُصابَرَت

اسم

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )

اقسام اسم

  • جمع غیر ندائی : مُصابَرَتوں[مُصا + بَرَتوں (و مجہول)]

مصابرت کے معنی

١ - باہم صبر سے پیش آنا، کسی سختی پر ضبط و تحمل، صبر کرنا، رنج و غم میں صبر کرنا۔

"انہوں نے تحمل کر کے مصابرت کا طریقہ کس خوبی سے اختیار کیا۔" (١٨٨٠ء، تاریخ ہندوستان، ١٢:١)

٢ - دشمن کے مقابلے میں ثابت قدم رہنا۔

"مصابرت اسی صبر سے ماخوذ ہے، اس کے معنی ہیں دشمن کے مقابلے میں ثابت قدم رہنا۔" (١٩٦٩ء، معارف القرآن، ٢٧١:٢)