جو کے معنی

جو کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ جُو }{ جَو (واؤ لین) }

تفصیلات

iاصلاً عربی زبان کا لفظ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے اردو میں عربی سے ماخوذ ہے اور اصلی حالت اور اصل معنی میں ہی بطور اسم مستعمل ہے ١٧٣٩ء میں "کلیات سراج" میں مستعمل ملتا ہے۔, iاصلاً فارسی زبان کا لفظ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے اردو میں فارسی سے ماخوذ ہے اور اصلی حالت اور اصلی معنی میں ہی بطور اسم مستعمل ہے ١٦٥٧ء میں "گلشن عشق" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["آسمان اور زین کے درمیان کا خلا","انگلیوں کی پوروں کا نشان","تیز رفتار","حرف صلہ","دیکھئے: جی","دیکھئے: جیو","س۔ یَو","فضائے بسیط","نیچی زمین","کسی چیز کے اندر کی خالی جگہ"]

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد ), اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

جو کے معنی

١ - ندی، نہر۔

 بندگی میں گھٹ رہ جاتی ہے اک جوئے کم آب اور آزادی میں بحر بیکراں ہے زندگی (١٩٢٤ء، بانگ درا، ٢٩٣)

١ - ایک قسم کا اناج جو زردی مائل سفید رنگ کا چھلکے دار ہوتا ہے، اس کی شکل گیہوں سے کسی قدر مختلف ہوتی ہے اس کے سرے نوک دار ہوتے ہیں، عموماً غریب لوگ گیہوں کی جگہ اسے استعمال کرتے ہیں، آش جو عموماً مریضوں کے کام آتا ہے، شعیر۔

"جو کی چند روٹیاں دوپٹے میں لپیٹ کر حضرت انسؓ کے ہاتھ آپ کی خدمت میں بھیجیں۔" (١٩٢٣ء، سیرۃ النبی، ٥٩٢:٣)

٢ - جو کے برابر وزن۔

"جو۔ اس کا وزن چار چاول یا آٹھ دانہ سرسروں یا چوبیس دانہ رائی کے برابر ہے۔" (١٩٢٦ء، خزائن الادویہ، ٣٣١:١)

٣ - ایچ کا تیسرا حصہ۔

"انگریزی انچ کی ناپ میں تین جو کھڑے یعنی نوک سے نوک ملا کر رکھتے ہیں۔"

٤ - انگشت کا آٹھواں حصہ۔

"آٹھ جو کا ایک انگشت۔" (١٨٧٣ء، مطلع العجائب، ٣٠٤)

٥ - لمبائی یا وزن میں جو برابر چیز، (کنایۃ) قلیل مقدار۔

"کیا میری ڈاڑھی منڈگئی، آپ آکر دیکھ لیں بدستور ہے جو دو جو بڑی ہی ہوگئی ہوگی۔" (١٨٩٨ء، سرسید، مکتوبات سرسید، ٤٨٦)

٦ - انگلیوں کے پوروں کا نشان۔ (جامع اللغات)

٧ - دانے کے سرے پر لگا ہوا بارلگ اور کھردرا تنکا جو گنواری زبان ٹنٹرا کہلاتا ہے۔ (اصطلاحات پیشہ وراں، 49:6)

جو کے جملے اور مرکبات

جو فروش

جو english meaning

a riverstream; a rivuletbrookbarley; a grain of barley; a barely-corn (measure); of the size or shape of a barley-corn; barley-corn; barley(ped. چھوٹی حاضری chho|ti ha|ziri)(Plural) Pills(rare) grains(rare) seeds |A~SING حب hab|a jota titlebarleybed teacardamomdoubleelastic (cord, etc.)garlic capsuleifin caseone offering bail for (someone)one third of an inchstitchsurety for (someone|s) personal appearance in-law-courtthatthe lines on the finger jointstwofoldwhatwhichwho

شاعری

  • ایک حجرہ جو گھر میں ہے وائق
    سو شکستہ تر از دلِ عاشق
  • غالب اپنا یہ عقیدہ ہے بقول ناسخ
    آپ بے بہرہ ہے جو معتقد میر نہیں
  • تھا مُستعار حسن سے اس کے جو نور تھا
    خورشید میں بھی اُس ہی کا ذرّہ ظہور تھا
  • ہنگامہ گرم کن جو دلِ ناصبور‘ تھا
    پیدا ہر ایک نامے سے شور نشور تھا
  • پہنچا جو آپ کو تو میں پہنچا خُدا کے تئیں
    معلوم اب ہوا کہ بہت میں بھی دور تھا
  • مُنعم کے پاس قاقم و سنجاب تھا تو کیا
    اُس رند کی بھی رات گُزر گئی جو غور تھا
  • کل پاؤں ایک کاسۂ سر پر جو آگیا
    یک سر وہ استخوان شکستوں سے چور تھا
  • حرف نہیں جاں بخشی میں اُس کی خرابی اپنی قسمت کی
    ہم سے جو پہلے کہ بھیجا سو مرنے کا پیغام کیا
  • چمن میں گل نے جو کل دعویٰ جمال کیا
    جمالِ یار نے منھ اس کا خوب لال کیا
  • شیخ جو ہے مسجد میں ننگا‘ رات کو تھا میخانے میں
    جُبّہ‘ خِرقہ‘ کُرتا ٹوپی‘ مستی میں انعام کیا

محاورات

  • آب رفتہ بجوے باز آمد
  • آپ (ہی) کی جوتیوں کا صدقہ ہے
  • آپ نہ جوگی گیڈری کاٹے نیوتن جائے
  • آپ کو جوہر کرنا
  • آپ ہی کی جوتیوں کا صدقہ ہے
  • آپم دھاپ کڑا کر بیتے جو پہلے مارے سو جیتے
  • آپن ماما مرمر گیلن جولاہا ماما بھیلن
  • آپن کھیت بمبھہ لوٹے۔ پاہی جوتے جائی لا
  • آتش جوش زن ہونا
  • آج جو میرے ہے سو راجہ کے نہیں

Related Words of "جو":