مصیبت کے معنی
مصیبت کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ مُصی + بَت }
تفصیلات
iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں عربی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٧٠٧ء کو "کلیات ولی" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["(صَوَبَ ۔ نیچے اترنا)","بد اقبالی","نحوست بد اقبالی","نحُوست بداقبالی"]
صوب مُصِیبَت
اسم
اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
اقسام اسم
- جمع : مُصِیبَتیں[مُصی + بَتیں (ی مجہول)]
- جمع غیر ندائی : مُصِیبَتوں[مُصی + بَتوں (و مجہول)]
مصیبت کے معنی
"جسم چال ڈھال میں تلوار کی لپک اور بجلی کی تڑپ جو دوسروں کی مصیبت میں متحرک نظر آتی۔" (١٩٨٦ء، انصاف، ٤٥)
"یہاں اس سے قطعی انکار تھا، میں صید مصیبت و ادبار تھا۔" (١٩٠١ء، الف لیلہ، سرشار، ٤٧)
"لیکن مصیبت تو یہ ہے کہ آدمی کے بارے میں یہ بات یقین سے نہیں کہی جا سکتی کہ وہ کس بات پر یقین رکھتا ہے۔" (١٩٨٦ء، دنیا کی سو عظیم کتابیں، ٥٩٩)
"اس لڑکی کی سوتیلی ماں نے زندگی کو اس کے لیے مصیبت بنا دیا ہے۔" (١٩٧٨ء، پاکستان کے تہذیبی مسائل، ٣٣)
مصیبت کے مترادف
درد, دکھ, صعوبت, سولی, کلفت, بیگار, غضب, جان کا روگ
آفت, اذیت, بپتا, بلا, تکلیف, حادثہ, درد, درگت, دشواری, دقت, دکھ, دکھڑادرماندگی, رنج, سختی, شامت, صدمہ, صعوبت, عذاب, مشکل, نحوست
مصیبت کے جملے اور مرکبات
مصیبت رسیدہ, مصیبت زدگان, مصیبت زدگی, مصیبت زدہ, مصیبت کدہ, مصیبت کشیدہ, مصیبت مارا, مصیبت زدی, مصیبت ماری, مصیبت مند, مصیبت مندانہ, مصیبت خانہ
مصیبت english meaning
an afflictiona calamitymisfortunedisasteran evil accident; evilmiseryilltroubleadversitya misfortuneafflictioncalamity
شاعری
- عشق کے میداں داروں میں بھی مرنے کا ہے وصف بہت
یعنی مصیبت ایسی اّٹھانا کار کار گزاراں ہے - جسے ہوتا نہیں احساس اوروں کی مصیبت کا
وہ اِک پتھر تو ہوسکتا ہے لیکن دل نہیں ہوتا - ہر مصیبت کا دیا ایک تبسم سے جواب
اس طرح گردشِ دوراں کو رلایا میں نے - الہٰی اشک مصیبت کی آبرو رکھنا
یہ بیکسی میں برے وقت پر ضرور آیا - حاتم کسی سے اپنی مصیبت کو تو نہ کہہ
کیا فائدہ جو اپنا بھرم مفت کھوئیے - لٹواکے گھر اس دشت مصیبت سے چلی ہوں
خالی ہوئی آغوش مری کوکھ جلی ہوں - کیا جانیے کیا دل یہ مصیبت یہ پڑی ہے
اک آگ سی کچھ ہے کہ وہ سینے میں گڑی ہے - رات مصیبت کی بسر ہوگئی
آنکھوں ہی آنکھوں میں سحر ہوگئی - کہاں جاتا ہے تنہا چھوڑ کر مجکو مصیبت میں
اسی دن کے لیے اے طفل اشک آنکھوں میں پالا تھا - یہ پتنگے کو مصیبت کھینچ لائی آگ میں
ورنہ کون اے شمع گرتا ہے پرائی آگ میں
محاورات
- اپنے سر آفت۔ بلا یا مصیبت لینا
- اس پر مصیبت کا پہاڑ ٹوٹ پڑا
- جتنی دولت اتنی مصیبت
- جتنی دولت اتنی ہی مصیبت
- سخت مصیبت کے دن ہونا
- قدر عافیت کسے داند کہ بمصیبتے گرفتار آید
- قدر مصیبت کسے داند کہ بہ مصیبتے گرفتار آید
- مترس ازبلائے کہ شب درمیان۔کسی مصیبت سے ڈرنا نہیں چاہیے
- مصیبت انگیز ہونا
- مصیبت اٹھانا