مگر کے معنی

مگر کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ مَگَر }

تفصیلات

iفارسی زبان میں دو حروف یعنی |م| اور |گر| سے ماخوذ ہے اردو میں بطور ایک ہی لفظ مستعمل ہے، اردو میں سب سے پہلے ١٦٣٥ء کو "سب رس" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["(س ۔ مَکرَ)","(مَ ۔ نہیں، گر، اگر)","ایک قسم کا کان کا زیور جو بشکل مگر ہوتا اور آویزہ گوش کیا جاتا ہے","بایں ہمہ","حرفِ استثنٰے","حرف اشتباہ","شُبہ کا حرف بطور استفسار","لین پر","مگر مچھ","کان کا ایک زیور"]

اسم

حرف عطف

مگر کے معنی

١ - لیکن، پر، ماسوا، سوائے، علاوہ، بجز، الا (حر استثنا)۔

"مظاہرہ کرنے والوں کی طرح وہ اس زمانے میں چوائس کی بہت بات کرتے تھے، مگر چوائس ہے کہاں"۔ (١٩٨٩ء، آب گم، ١٥٠)

٢ - شاید، غالباً (حرف اشتباہ)۔

"اگر یہ کہا جائے کہ انگریز کے انگلستانی ہونے پر شبہ کیا جا سکتا تھا مگر اس پر نہیں تو یہ بات بے جا نہ ہو گی"۔

٣ - پھر بھی، اس پر، بہ ایں ہمہ۔

"مگر وہ انسان کب ہوتے ہیں? جو انسانی روپ دھار لیتے ہیں"۔ (١٩٨٨ء، چار دیواری)

٤ - ہاں، البتہ، اب تک، بے شک، ضرور۔ (حرف ایجاب)

"دھریک کے درخت جالندھر امرتسر میں بہت ہیں مگر گوجر خان کی دھریکوں کی خوشبو پھر کہیں سونگھنی نصیب نہ ہوئی"۔ (١٩٨٩ء،امریکانو، ٣٢٣)

٥ - مطلق، بالکل (بیشتر نفی کے ساتھ)

 کعبے کس منہ سے جاؤ گے غالب شرم تم کو مگر نہیں آتی? (١٨٦٩ء، دیوان، غالب، ٢٣٨)

مگر کے مترادف

پہ, پھر, اور

آویزہ, الا, البتہ, بجز, بیشک, پھر, تاہم, سوا, شاید, ضرور, غالباً, گھڑیال, لیک, لیکن, ماسوا, ماسوائے, ولے, کیا, ہاں

مگر english meaning

If notunlessexceptsavesave onlybut; besideshowevermoreover; perhapsperchanceby chanceprobablypossibly; in case(lit.) perhaps [~P]a crocodilealligatoran alligatorbutcrocodileear-drop

شاعری

  • تیرے جلوہ کا مگر رو تھا سحر گلشن میں
    نرگس اِک دیدۂ حیران تماشائی تھا
  • خواہان مرگ میں ہی ہوا ہوں مگر نیا
    جی بیچے ہی ہے اب تو خریدار عشق کا!
  • یار ہے میر کا مگر گل سا!
    کہ سحر نالہ کش ہے بلبل سا!
  • تاب مہ کی تاب کب ہے نازکی سے یار کو
    چاندنی میں آفتابی کا مگر سایا کرو!
  • آتش ہے سوز سینہ ہمارا مگر کہ میر
    نامے سے عاشقوں کے کبوتر کباب ہے
  • کیا تھا جابجا رنگیں لہو تجھ ہجر میں رو کر
    گریباں میر کا دیکھا مگر گلچیں کا داماں ہے
  • صد سحر ویک رقمیہ خط میر جی کا دیکھا
    قاصد نہیں چلا ہے جادو مگر چلا ہے
  • بیخوابی تری آنکھوں پہ دیکھوں ہوں مگر رات
    افسانہ مرے حال کا مذکور ہوا ہے
  • بیگانہ سا لگے ہے چمن اب خزاں میں ہائے
    ایسی گئی بہار مگر آشنا نہ تھی
  • دیواروں سے سر مارتے پھرنے کا گیا وقت
    اب تو ہی مگر اب کبھو اس اور در آوے

محاورات

  • آنکھوں سے دور ہو مگر دل سے نزدیک ہو
  • اجڑے ہوئے میکے میں تھی مگر وہی طنطنہ
  • اگر (١) چہ گندہ مگر ایجاد بندہ
  • اگر (١) مگر ملانا
  • اگر مگر کرنا
  • اولتی کا پانی (بڑیری) بلینڈے (مگری) پہنچا
  • اولتی کا پانی مگری پر نہیں جاتا
  • پنچ کا کہا سر آنکھوں پر‘ مگر پرنالہ یہیں رہے گا
  • پنچوں کا کہنا سر آنکھوں پر مگر پرنالہ یہیں رہے گا
  • جی بہت چلتا ہے مگر ٹٹو نہیں چلتا

Related Words of "مگر":