مضبوط کے معنی
مضبوط کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ مَض + بُوط }
تفصیلات
١ - ضبط کیا گیا، قبضہ کیا گیا، مستحکم، غیر متزلزل۔, m["ان ٹل","بل وان","ثابت قدم","زور آور","شہ زور","ضبط کیا گیا","فربہ اندام","قبضہ کیا گیا","مستقل مزاج","ہٹا کٹا"]
اسم
صفت ذاتی
مضبوط کے معنی
١ - ضبط کیا گیا، قبضہ کیا گیا، مستحکم، غیر متزلزل۔
مضبوط کے مترادف
اٹوٹ, اجیت, ٹائٹ, حتمی, گاڑھا, سنگین[1], بھاری, مشدد
اچل, استوار, امٹ, اٹل, پائیدار, پکا, تندرست, تھر, جزم, دیرپا, راسخ, رسیدہ, رہاؤ, طاقتور, قائۓ, قوی, متین, مستحکم, مُصمم, ٹھوس
مضبوط کے جملے اور مرکبات
مضبوط اعصاب, مضبوط آدمی, مضبوط بدن, مضبوط تر, مضبوط دلائل, مضبوط قوت, مضبوط کاٹھی
مضبوط english meaning
(reasoning)(resoning)cogentdurablefastfirm (resolve)fixedlastinglasting. [A~???]strong
شاعری
- تمہیں مجھ سے محبت ہے
محبت کی طبیعت میں یہ کیسا بچپنا قدرت نے رکھا ہے!
کہ یہ جتنی پرانی جتنی بھی مضبوط ہوجائے
اِسے تائیدِ تازہ کی ضرورت پھر بھی رہتی ہے
یقیں کی آخری حد تک دِلوں میں لہلہاتی ہو!
نگاہوں سے ٹپکتی ہو‘ لہُو میں جگمگاتی ہو!
ہزاروں طرح کے دلکش‘ حسیں ہالے بناتی ہو!
اِسے اظہار کے لفظوں کی حاجت پھر بھی رہتی ہے
محبت مانگتی ہے یوں گواہی اپنے ہونے کی
کہ جیسے طفلِ سادہ شام کو اِک بیج بوئے
اور شب میں بارہا اُٹھے
زمیں کو کھود کر دیکھے کہ پودا اب کہاں تک ہے!
محبت کی طبیعت میں عجب تکرار کی خو ہے
کہ یہ اقرار کے لفظوں کو سننے سے نہیں تھکتی
بچھڑنے کی گھڑی ہو یا کوئی ملنے کی ساعت ہو
اسے بس ایک ہی دُھن ہے
کہو … ’’مجھ سے محبت ہے‘‘
کہو … ’’مجھ سے محبت ہے‘‘
تمہیں مجھ سے محبت ہے
سمندر سے کہیں گہری‘ ستاروں سے سوا روشن
پہاڑوں کی طرح قائم‘ ہواؤں کی طرح دائم
زمیں سے آسماں تک جس قدر اچھے مناظر ہیں
محبت کے کنائے ہیں‘ وفا کے استعارے ہیں
ہمارے ہیں
ہمارے واسطے یہ چاندنی راتیں سنورتی ہیں
سُنہرا دن نکلتا ہے
محبت جس طرف جائے‘ زمانہ ساتھ چلتا ہے - نہیں دیرپا کوئی تعمیر عالم
کہ مضبوط اس کا مسالا نہیں ہے - بخشش میں نہیں شک کہ ہے مضبوط سہارا
صد شکر کہ ہے خاتمہ بالخیر ہمارا - ہم دام میں پھنستے ہی ہوئے عاشق صیاد
یہ اور بھی اک بند پہ مضبوط لگا بند - کھینچ گود دِیا سلائی کا
سینک مضبوط سی کوئی لیکر - ہر بیت رکھے ہے یہ غزل ایسی ہی مضبوط
سودا کوئی جوں ریختے کے گھر پہ کرے گچ
محاورات
- دل مضبوط رکھنا
- کر (کرنی) نہ کرتوت لڑنے کو مضبوط
- کر نہ کرتوت لڑنے کو مضبوط
- کرنی نہ کرتوت لڑنے کے مضبوط (موجود)