معلم کے معنی

معلم کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ مَع + لَم }{ مُع + لَم }{ مُع + لِم }{ مُعَل + لَم }{ مُعَل + لِم }

تفصیلات

١ - علامت، نشان، نشان منزل، سمت نما۔, ١ - نقش کیا ہوا، نقاشی کیا گیا، نقش دار، نقیشن۔, ١ - اگاہ کرنے والا، بتانے والا۔, ١ - تعلیم دیا ہوا، سکھایا ہوا، (کنایۃً) وہ کتا جسے شکار کی ترتیب دی گئی ہو۔, iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق صفت ہے، اردو میں عربی سے ماخوذ ہے اور بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٦٥٧ء کو "گلشن عشق" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["سکھانا","(عَلَّمَ ۔ سکھانا)","آموز گاہ","دانش آموز","علم آموز","علم سکھانے والا","مکّہ معظمہ اور مدینہ منورّہ میں وہ شخص جو دعائیں پڑھاتا ہے","میاں جی"]

علم مُعَلِّم

اسم

اسم نکرہ, صفت ذاتی, صفت ذاتی ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • جنسِ مخالف : مُعَلِّمہ[مُعَل + لِمہ]
  • جمع : مُعَلِّمِین[مُعَل + لِمِین]
  • جمع غیر ندائی : مُعَلِّموں[مَعَل + لِموں (و مجہول)]

معلم کے معنی

١ - علامت، نشان، نشان منزل، سمت نما۔

"یہ معلم کا فریضہ ہے کہ جو کچھ جانتا ہے اسے اپنے شاگردوں میں منتقل کرے۔ (١٩٩٤ء، ڈاکٹر فرمان فتح پوری، حیات و خدمات، ٢٣.١٠)

١ - نقش کیا ہوا، نقاشی کیا گیا، نقش دار، نقیشن۔

 حاصل تھی زائروں کو معلم کی رہبری جا کر وہاں پہ عمرہ تھا کرنا ضرورہی (١٩٧٢ء، صدرنگ،٣١)

١ - اگاہ کرنے والا، بتانے والا۔

"اپنے جہاز کے معلم کو خفیہ طور پر حکم دے دیا ہو کہ اگر کوئی جہاز صقلیہ سے مصر جاتا ہوا ملے تو اسے روک لینا۔" (١٩٣٥ء، عبرت نامۂ اندلس، ٧١٢)

١ - تعلیم دیا ہوا، سکھایا ہوا، (کنایۃً) وہ کتا جسے شکار کی ترتیب دی گئی ہو۔

١ - پڑھانے والا، تعلیم دینے والا، سکھانے والا، استاد، مدرس۔

٢ - [ فقہ ] وہ شخص جو زائرین اور حجاج کو زیارتیں اور دعائیں اور دیگر ارکان بتاتا ہو، وہ شخص جو زائرین کو مکہ معظمہ اور مدینہ منورہ میں دعائیں پڑھاتا ہو، وہ شخص جو کسی گروہ کو علم دین سکھانے پر مامور ہو۔

٣ - جہاز کا ناخدا، ملاح۔

معلم کے مترادف

اتالیق, استاد, گرو

آخوند, اتالیق, اخوند, ادیب, استاد, اُستاد, پاندہ, پاٹھک, پروفیسر, گُرُو, گرُو, گورو, مدرس, ملاح, مُلّا, منشی, مولوی, ٹیچر

معلم کے جملے اور مرکبات

معلم ثانی, معلم خط, معلم دین, معلم قرآن, معلم گیری, معلم ازل, معلم اعلی, معلم الملکوت, معلم انسانیت, معلم اول, معلم ثالث, معلم اخلاق

معلم english meaning

((Plural) معلمین mo|allimin|) Teacherpedagogue. [A~تعلیم]

شاعری

  • عاشقوں ہی سے تمہیں آنا ہے غمزے کرنا
    بدزباں ہو تو معلم سے ذرا بے تے ہو
  • شورِ سودائے جنوں سے مرے اب کے بیدار
    جز معلم نہ کوئی طِفل آتا ہے دبستاں کی طرف
  • دبستان ازل میں وہ معلم عقل کل کا تھا
    نہ تھا نام و نشان جن روزوں اس لوح زبر جد کا

Related Words of "معلم":