مفت میں کے معنی

مفت میں کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ مُفْت + میں (یائے مجہول) }

تفصیلات

١ - بلاوجہ، بے سبب، خواہ مخواہ۔, m["بلا اجرت","بلا اُجرت","بلا قیمت","بلا معاوضہ","بن داموں"]

اسم

متعلق فعل

مفت میں کے معنی

١ - بلاوجہ، بے سبب، خواہ مخواہ۔

شاعری

  • عشق کا ذوقِ نظارا مفت میں بدنام ہے
    حُسن خود بیتاب ہے‘ جلوے دکھانے کے لئے
  • کالے بادل نہ گھر آتے تو ارے اے لوگو
    آبرو آج مری مفت میں کیوں کھوتی صبح
  • لے در اشک مرے دیدہ نمناک کے مول
    مفت میں ملتے ہیں تجھ کو یہ گہر خاک کے مول
  • عشق بازی کا بکھیڑا مرے سر سارا پڑا
    دل نے تو چاہا اسے میں مفت میں مارا پڑا
  • کھودیا مفت میں دل میں نے کہ دکھ ہے پایا
    قلقِ ہجر نے کیا کیا نہ مجھے گھبرایا
  • ذی روح کے رہنے کا نہیں کام زمیں پر
    ہے موت یونہیں مفت میں بدنام زمیں پر
  • لوگ ذرا سی بات کے پیچھے عمر کا روگ لگا لیتے ہیں
    مفت میں جان گنوا لیتے ہیں ہم نے تو ایسا سن رکھا ہے
  • وہ اک روش سے کھولے ہوئے بال سو گیا
    سنبل چمن کا مفت میں پامال ہو گیا
  • کیوں کسی اور کا غصہ وہ اتاریں ہم پر
    بیچ میں بول کے ہم مفت میں سن جاتے ہیں
  • رقصِ پروانہ تو شاید مفت میں بدنام ہے
    شمع خود بیتاب ہوجاتی ہے پروانے کے پاس

محاورات

  • ثواب نہ عذاب کمر ٹوٹی مفت میں
  • ثواب نہ عذاب‘ کمر ٹوٹی مفت میں
  • دیانا باقی (مفت میں) منڈو پھری اتراتی
  • مفت میں نکلے کام، تو کا ہے کو دیجئے دام
  • مفت میں کام کرنا
  • مفت میں کام ہوجانا