مقالہ کے معنی
مقالہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ مَقا + لَہ }
تفصیلات
iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں اصل معنی و ساخت کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٧٤ء کو "مجالس النساء" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["باب فیصل","تحریر اقلیدس کا ہر ایک حصّہ","کتاب کا باب","کتاب کا حصہ","کہی ہوئی بات"]
قول مَقالَہ
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
اقسام اسم
- واحد غیر ندائی : مَقالے[مَقا + لے]
- جمع : مَقالے[مَقا + لے]
- جمع استثنائی : مَقالات[مَقا + لات]
- جمع غیر ندائی : مَقالوں[مَقا + لوں (واؤ مجہول)]
مقالہ کے معنی
"مقالہ کے معنی ہیں بات یا گفتگو یعنی جو "کچھ کہا جائے" (١٩٧٦ء، اصناف ادب، ١٤٩)
"کسی موضوع پر مولانا کا کوئی مقالہ بھی معارف میں شائع ہوتا وہ بھی اہل قلم کے لیے ایک گرانقدر سوغات ہوتی ہے" (١٩٨٩ء، جنہیں میں نے دیکھا، ١٤١)
"ارسطو نے علم الاخلاق میں دو کتابیں لکھی تھیں، جو بارہ مقالوں میں تھیں" (١٩٠١ء، الغزالی ٥٩:٢)
درِ خیبر یہ دیکھو مختلف شکلیں شجاعت کی کہ یہ اقلیدسِ جرات کے دو چھوٹے مقالے ہیں (١٩٣٥ء، عزیز لکھنؤی، صحیفۂ ولا، ٢٤٩۔)
مقالہ کے مترادف
باب, سخن, تحریر, فصل
آرٹیکل, باب, تحریر, تھیسس, حصّہ, حصہ, فصل, قول, مضمون, مقولہ, کتاب, کلام, کہاوت
مقالہ کے جملے اور مرکبات
مقالہ جات, مقالہ نگار, مقالہ نگاری, مقالہ نویس, مقالہ نویسی
مقالہ english meaning
a wordspeechdiscourse; a saying; a sentence; an adage((Plural) مقالات maqalat|) Treatisearticle. [A~قول]
شاعری
- مطلب جو مشکلات تھے چودہ علوم کے
باب کتاب عشق کا اول مقالہ تھا