مقدور کے معنی
مقدور کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ مَق + دُور }
تفصیلات
i, m["(قَدَرَ ۔ کرنے کی طاقت رکھنا)","قدرت دیا گیا","وہ چیز جس پر قدرت اور توانائی ہو","وہ چیز جس پر قدرت اور توانائی ہو","وہ چیز جس میں قدرت اور توانائی ہو","کرنے کی طاقت رکھنا"]
اسم
اسم کیفیت, صفت ذاتی
مقدور کے معنی
["١ - تاب، طاقت، زور، قوت، قدرت، حوصلہ، ہمت۔"]
["١ - جس پر دسترس یا قدرت حاصل ہو۔"]
مقدور کے جملے اور مرکبات
مقدور بھر, مقدور والا
مقدور english meaning
abilityauthoritycapacitycouragedirtyfilthygutsimpuremeansnastypowerresourceswealth
شاعری
- تا بہ مقدور انتظار کیا!
دل نے پھر زور بے قرار کیا! - تن ہجر میں اس یار کے رنجور ہوا ہے
بے طاقتی دل کو بھی مقدور ہوا ہے - مقدور تک نہ گزرے مرے خوں سے یار میر
غیروں سے کیا گلہ ہے یہ ہے آشنا کا رنگ - شفا اپنی تقدیر ہی میں نہ تھی
کہ مقدور تک تو دوا کر چلے - ہے دُعا اور دَوا فرض‘ ولے حکمِ خدا
ٹل سکے یہ کسی بندے کا بھی مقدور نہیں - بیٹی اور داماد کے کس نے اٹھائے ایسے ناز
بات باہر کر رہی ہو اپنے تم مقدور سے - مقدور ہمیں کب تیرے وصفوں کے رقم کا
حقا کہ خداوند ہے تو لوح و قلم کا - کشا کش موج سے کرنا کوئی مقدور ہے خس کا
میں اور تیری رضا پیارے جدھر چاہے ادھر لیجا - لذت درد سے مقدور ہو جب تک خخو
دیکھ زنہار نہ دے مرہم بد رو کر رو - مقدور ہو تو خاک سے پوچھوں کہ اے لیئم
تو نے وہ گنجہاے گراں مایہ کیا کیے
محاورات
- بات مقدور سے باہر کرنا
- مقدور سے باہر پاؤں رکھنا
- مقدور نہ رکھنا
- مقدور نہ رکھنا (یا ہونا)
- مقدور نہ ہونا
- مقدور کی ماں گوڑے رگڑتی ہے