مقفی
{ مُقَف + فا }
تفصیلات
iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم صفت ہے اردو میں اپنے اصل معنی و ساخت کے ساتھ بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٧٢ء کو "مراۃ الغیب" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
["قوف "," مُقَفّٰی"]
اسم
صفت ذاتی ( واحد )
مقفی کے معنی
١ - [ ادب ] ہم قافیہ (نثر یا نظم)، قافیے دار، جس میں قوافی ہوں۔
"مولوی بشیر الدین احمد کی تحریر کی ایک اور خوبی سامنے آتی ہے وہ ہے مقفٰی اور مسجح نثر۔" (١٩٩٠ء، قومی زبان، کراچی، اگست، ٥٠)
مرکبات
مقفی الفاظ, مقفی انشا, مقفی عبارت, مقفی نثر, مقفی نظم, مقفی ومسجع